دینہ(سہیل انجم قریشی سے) ضلعی و تحصیل انتظامیہ کی ناااہلی کی وجہ سے منگلا روڈ پر تجاوزات کی بھرمار ہے ٹریفک کی روانی نہ ہونے کی وجہ سے پیدل چلنا بھی محال ہو گیا ہے جبکہ مین بازار میں فٹ پاتھوں پر بھی تجاوزات مافیا قابض ہے پٹوار خانہ والی گلی سے خواتین کا گزرنا مشکل ہو گیا ہے دکانداروں نے گلی میں نالی کے اوپر پڑیاں رکھ کر اپنی اپنی دکانیں کھول رکھیں ہیں شہریوں نے نگران وزیراعلی پنجاب، وزیر بلدیات سمیت اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دینہ منگلا روڈ پر رکشے اور ریڑھیاں ہر وقت موجود ہوتی ہیں جس کی بنا پر ایمبولینس کا گزرنا بھی مشکل ہو جاتا ہے شہریوں کا کہنا تھا کہ تحصیل و ضلعی انتظامیہ کو چاہئے کہ یہ ایک دیرینہ مسلہ ہے اس کو فوری حل کرے منگلا روڈ کے درمیان میں ڈیوائیڈر کا انتظام کر دیا جائے ایسا کرنے سے رکشوں اورریڑھیوں کا کھڑا ہونا مشکل ہو جائے گا داتا روڈ سے تھوڑا سا اگے سٹرک بہت زیادہ کشادہ ہے لہذا تمام رکشے جنہوں نے ساگری،نکودر، چک عبدالخالق، منارا پولی جانا ہو وہاں ان کا سٹینڈ قائم کیا جا سکتا ہے اس طرح کوئی رکشہ اس سے اگے جانے کا مجاز نہ ہو ممکن ہے ایسا کرنے سے مجبور بےبس دینہ کے شہری اس عذاب سے محفوظ ہو جائیں گے اور ساتھ ہی ساتھ مین بازار اور پٹوارخانہ والی گلی سے بھی تجاوزات کاخاتمہ کروایا جائے تاکہ بازار میں آنے والی خواتین باآسانی خریداری کر سکیں۔
0