پنڈدادنخان( ملک ظہیر اعوان)
فوڈ اتھارٹی کا مضر صحت اور ایکسپائر مشروبات رکھنے والوں کے خلاف ایکشن لیا گیا گزشتہ روز للہ شریف میں ڈاکٹر صدیق کی سربراھی میں فوڈ اتھارٹی جہلم نے مضر صحت اور ایکسپائر مشروبات رکھنے والوں کے خلاف چھاپے مارے جس میں ہول سیلر سٹور پر چھاپے کے دوران تقریبا2ھزار لیٹر ایکسپائر مشروبات پکڑ لی گئی اور ایکسپائر مشروبات تلف کردی گئیں فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو اہلیان علاقہ نے سراہا ۔فوڈ اتھارٹی جہلم کے ڈاکٹر صدیق کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عوام کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی مضر صحت مشروبات پینے سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں اور اہلیان علاقہ کا مطالبہ ہے کہ صرف مشروبات تلف نہ کی جائیں بلکہ مضر صحت مشروبات اور ایکسپائر مشروبات رکھنے والوں کو سخت سے سخت سزا بھی دی جانی چاہیے
0