0

دینہ اینٹی نارکوٹکس نے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

دینہ (رضوان سیٹھی سے) دینہ کے قریب جی ٹی روڈ پر اینٹی نارکوٹکس نے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، اینٹی نارکوٹکس گاڑی کو پکڑنے کے لیے پہنچی تو ملزمان نے اینٹی نارکوٹکس کی ٹیم پر فائرنگ شروع کر دی اور منشیات سے بھری کار چھوڑ کر فرار، ایک ملازم زخمی جبکہ اینٹی نارکوٹکس نے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک ملزم بھاگنے میں کامیاب، اطلاع ملتے ہی مختلف تھانوں کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کی تلاش جاری۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشاور کی طرف سے آنے والی کروڑوں روپے مالیت کی منشیات سے بھری مہران کا ر منشیات سمگلنگ کے لیے آ رہی تھی کہ اسلام آباد اینٹی نارکوٹکس کو اطلاع ملی جنہوں نے ترکی ٹول پلازہ کے مقام پر کار کو گھیر لیا اور رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے کار کو بھگا لیا اور دینہ کے قریب ڈومیلی موڑ کے مقام سوہن داتا پر اینٹی نارکوٹکس نے گاڑی کو پکڑ لیا اور گاڑی سیدھا ملزمان کی گاڑی کے ساتھ جا ٹکرائی جس پر ملزمان نے باہر نکلتے ہی اینٹی نارکوٹکس پر حملہ کر دیا جس سے اینٹی نارکوٹکس کا ایک ملازم شدید زخمی ہو گیا جبکہ جوابی کاروائی میں ملزمان نے بھاگنے کی کوشش کی تو اینٹی نارکوٹکس نے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، اینٹی نارکوٹکس نے منشیات سے بھری مہران کار اپنے قبضہ میں لے لیا جس میں بتایا جاتا ہے کہ کروڑوں روپے مالیت کی منشیات سمگلنگ کی جا رہی تھی، واقع کی اطلاع ملتے ہی اینٹی نارکوٹکس دینہ کی بھی ٹیم، پولیس تھانہ سوہاوہ، پولیس تھانہ ڈومیلی، پولیس تھانہ دینہ، پٹرولنگ پولیس اور ڈی ایس پی سمیت بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقہ کی ناکہ بندی کرتے ہوئے بھاگنے والے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔