دینہ (رضوان سیٹھی سے)سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پروگرام کا انعقاد روہتاس سپیشل ایجوکیشن سینٹر میں کیا گیا جس کی مہمان خصوصی سی او ایجوکیشن کوثر سلیم تھیں،پروگرام میں روہتاس سپیشل ایجوکیشن سینٹر کے بصارت سے محروم بچوں نے عالمی یوم سفید چھڑی کے حوالے سے ٹیبلو پیش کیے، سپیشل بچوں نے مختلف ڈراموں اور پروگراموں کی مدد سے بصارت سے محروم افراد کی زندگی بارے آگاہی دی،شرکا ء نے شاندار ٹیبلو اور دیگر پروگراموں پر طلبا و اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی او ایجوکیشن کوثر سلیم نے کہا کہ بصارت سے محروم افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں اگر قدرت کی جانب سے ان کو بصارت نہیں مل سکی تو ان کے پاس بصیرت ہم سب سے زیادہ ہے بصارت سے محروم افراد معاشرے کے ہر شعبہ زندگی میں اپنی بہترین خدمات سر انجام دے رہے ہیں ضرورت صرف امر کی ہے کہ ہم ان کو معاشرے کا بیکار فرد یا معذور سمجھ کر نظر انداز نہ کریں ہماری ذرا سی توجہ ان کو مفید شہری بنا سکتی ہے۔
0