0

قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو پہلی اسلامی اٹیمی ٹیکنالوجی دی،چوہدری نذر حسین گوندل

پنڈدادنخان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) محترمہ بےنظیر بھٹو نہ صرف چاروں صوبوں کی زنجیر تھیں بلکہ پاکستان میں جدید اٹیمی ٹیکنالوجی پاکستان لانے اور پاکستان کا دفاع مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو پہلی اسلامی اٹیمی ٹیکنالوجی دی اسلامی سربراہی کانفرنس منعقد کرائی عرب ممالک میں لاکھوں پاکستانیوں کو روز گار مہیا کیا ذوالفقار علی بھٹو صرف ایک قائد کا نام نہیں بلکہ ایک نظریے کا نام ھے اور نظریات کبھی ختم نہیں ھوتے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی سابق ایم پی اے چوہدری نذر حسین گوندل نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی 70 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے پیپلز پارٹی کے علما ونگ کے صدر مولانا محمد ریاض نے کہا پاکستان میں دو ھی نظریات ہیں ایک بھٹو ازم اور اینٹی بھٹو ازم ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان میں پہلی اسلامی سربراہی کانفرنس منعقد کرا کر تمام اسلامی و عرب ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا اور انہیں خیموں سے اٹھا کر محلات تک پہنچایا ذوالفقار علی بھٹو کی بخشش کےلئے ختم نبوت کا تحفظ اور مرزائیوں کو کافر قرار دینا ھی کافی ھے بھٹو اور ڈاکٹر عبد القدیر خان جنہوں نے پاکستان کو اٹیم بم کا عظیم تحفہ عالم اسلام کو دیا اور بھٹو کی بیٹی نےجدید اٹیمی مزائل ٹیکنالوجی پاکستان میں لاکر ایک ایسا کارنامہ سر انجام دیا جو کبھی بھی بھلایا نہیں جا سکتا تقریب سے میاں راس مسعود بھٹی رشید احمد بٹ ملک خالد آف کھیوڑہ سید غلام رضا شیرازی جنرل سیکرٹری پیپلز ہیومن رائٹس کمیشن سید اعجاز شاہ مسعود خان بلوچ عبدالروف بلوچ سلیم بٹ سمیت تحصیل بھر سے بڑی تعداد میں نظریاتی ورکروں نے شرکت کی اس موقع پر بے نظیر کی 70 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اس موقع پر چوہدری نذر حسین گوندل نے کارکنوں کے اعزاز میں پر تکلف ضیافت کا اہتمام بھی کیا آخر میں پیپلز علما ونگ کے صدر مولانا محمد ریاض آف ٹوبھہ نے یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے اور پیپلز پارٹی کے رہنما ملک محمد اجمل آف واڑہ بلند خان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔