0

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی نے پنڈدادنخان رشوت خور پٹواری کو گرفتار کر لیا

جہلم(چوہدری عابد محمود +سید ناصر حسین شاہ)جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے پٹوار حلقہ ٹوبہ کے رہائشی عطاء محمد، محمد منیر احمدسکنہ ٹوبہ نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ محمد پرویز حلقہ پٹواری و ملک ارشد موضع ٹوبہ محمد پرویز پٹواری نے انتقال فیس کی مد میں 1 لاکھ 70 ہزار روپے ہتھیا لیا ہیں۔حلقہ پٹواری نے انتقال نمبر 5067 بتاریخ 13 مئی 2019، سائل نے محمد پرویز پٹواری کو رقبہ تعدادی 29 کنال 14 مرلے بحق اپنے بھائی منیراحمد جو کہ احساس ادارے میں خدمات سرانجام دے رہا ہے انتقال درج کئے جانے کے لئے درخواست دی جوکہ بعوض 12 لاکھ انتقال ج تھا، سائل کونے جنوری 2019 سے لیکر 13 مئی 2019 تک تواتر کے ساتھ بلایا جاتا رہا اور پٹواری ہر دفعہ کوئی نیا بہانہ تلاش کرکے واپس بھجوا دیتااور بتایا جاتا کہ آپ کا ریکارڈ درست نہیں ہے، درستگی کرنا ہے کبھی کہا جاتا کہ فرد بدر مرتب ہوگی آخر ریکارڈ درست کئے جانے کے نام پر مجھ سے 20 ہزار روپے فرد بدر تیار کرنے کے لئے وصول کر لئے گئے۔اس طرح 12 مئی 2019 کو کہا کہ 2 شخص اور رقم فیس انتقال مبلغ 1 لاکھ 50 ہزار مزید لیکر آؤ سائل ہمراہ ناصر محمود ولد دین محمد سکنہ ٹوبہ اور محمد امیر ولد فیض احمد سکنہ اتھر پٹواری کے پاس پہنچا اور پٹواری نے 2 اشخاص کی موجودگی میں مجھ سے رقم وصول کی اور 13 مئی 2019 کو انتقال منظور کروا دیا، پھر انتقال کی باضابطہ نقل کے حصول کے لئے 15/16 دفعہ چکر لگوائے اس کے بعد ایک فوٹو کاپی تھما دی حلقہ پٹواری نے میرے ساتھ سخت زیادتی کی ہے، رشوت وصولی کے باوجود ذلیل وخوار کیا ہے، جس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی نے 161/PPL 5-2/47, PCA کے تحت مقدمہ درج کرکے رشوت خور پٹواری کو گرفتار کر لیا۔