0

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دینہ میں افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب

دینہ(امجد محمود سیٹھی سے) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دینہ میں افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف کو نااہل کروانے کا منصوبہ لندن میں بنا ہے پنجاب اور خیبر پختونخواہ حکومت نامزدگیوں پر قائم ہے پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے جو وزیر لگائے گئے ہیں جن کو گھر میں دوسری بار سالن نہیں دیتا وہ وزیر لگے ہیں وفاقی کابینہ کے 60فیصد لوگ بیل کے اوپر اور 65فیصد ای سی ایل کے اوپر تھے ان کو کہا گیا کہ ای سی ایل ختم کریں نیب کا کوئی قانون تبدیل کرنے سے زرداری، شریف خاندان اور اراکین کو 11سو ارب روپے معاف کیے گئے یہ دونوں بل اسی کابینہ نے پہلے دن منظور کیے وزیر اعظم اور ساری کابینہ 11سو ارب معاف کروا کر حج پر چلی گئی سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی گئی میاں صاحب کے حج کا ثواب بھی ہمیں ملتا ہے کیونکہ ہمارے پیسے کا حج ہو رہا ہے جس طریقوں سے انہوں نے لوٹ مار کی اب کوشش ہے کہ پیسے بچائے جا سکیں اس میں جو المیہ ہمارا ہوا ہے کہ ادارہ انڈیپینڈنٹ رول ادا نہیں کیا آج اللہ کا شکر ہے کہ سپریم کورٹ کھڑی ہوئی ہے جسٹس عمر بندیال ذمہ دار اور پڑھا لکھا آدمی ہے جس کو پاکستان کے حقوق کا خیال ہے آج وہ کھڑا ہے اور اس کے ساتھ جج اس بلیک میلنگ کے خلاف کھڑے ہوئے ہیں اب ان کی فیملی کے اوپر ویڈیو بنا بنا کر ڈال رہے ہیں جج صاحبان کے اوپر روزانہ خبریں لگوائی جا رہی ہیں پاکستان میں عدالتوں کے نظام کو ختم کیا جا رہا ہے جس طرح تحریک انصاف کے کارکنوں اور مجھے علی زیدی اورعلی امین پور گنڈا کو گرفتار کیا گیا ہے اور عام لوگوں کو بلاوجہ گرفتار کیا جا رہا ہے کس قانون کے تحت گرفتار کر رہے ہیں دس سال پرانے مقدمات میں علی زیدی کو گرفتار کیا گیا، اس وقت ہمیں فسطائیت اور فاشزم کا سامنا ہے جس طرح تحریک انصاف کارکنوں نے اس ظلم و جبر کا جواب دیا وہ پاکستان کی تاریخ کا سنہری باب ہے پہلے وہ کہتے تھے کہ تحریک انصاف برگر پارٹی ہے اب پتہ لگا کہ برگر پارٹی نہیں فولاد پارٹی ہے موجودہ حکمرانوں نے پاکستان کے آئین کی بنیادیں ہلا دی ہیں، یہ کہتے ہیں کہ ہم عوام سے ووٹ کا حق بھی لے لیں تو پھر ریاست کا شہری کا رشتہ ہی ختم ہو جاتا ہے، ریاست کا شہری کا رشتہ یہ ہے کہ ہم شہری ہیں ہمیں قاصد ہو گا کہ ووٹ سے حکمرانوں کو منتخب کریں اور اس کے بدلے میں ریاست کو ٹیکس دیں گے لیکن یہاں پر یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم نے نامزدگیوں پر حکومت چلانی ہے ان کا عوام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے ووٹ سے آنے والوں کا عوام سے رشتہ ہو گا اس وقت ہماری جو جدوجہد ہے وہ پاکستان کی عوام کو پاکستان کی شہریت کو پاکستان کے لوگوں کو غیرت دینے کی ہے کہ آپ پاکستان کے اصل حکمران ہیں یہ وہ جدوجہد ہے جس کو تحریک انصاف لیڈ کر رہی ہے تحریک انصاف کے علاوہ باقی کوئی لیڈ نہیں کر رہا آئین بڑا واضع ہے سپریم کورٹ کا ہر حکم آرٹیکل 190اور 204کے تحت فائیٹنگ ہے اگر اس پر کوئی عمل در آمد نہیں کرتا تو 204کے تحت اس کے اوپر کاروائی ہو گی عملاً نہ کرنے کورٹ 6مہینے کی سزا اور 5سال کی نا اہلی سنا سکتی ہے تقریب میں چوہدری فوق شیرباز، فراز چوہدری، چوہدری محمد انور، چوہدری محمد ضمیر، سید ابرار حسین شاہ، انوار الحق مغل، مرزا جمشید اشرف، مہر عمران رشید، عثمان بٹ اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اپنے خیالات کااظہارکریں