0

پنڈدادنخان ای سی جی مشین جدید بی پی اپریٹس اور دیگر طبی سامان کا عطیہ

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) انجن بہبود مریضاں رجسٹرڈ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان کی طرف سے ہسپتال کی انتظامیہ کو جدید ترین ای سی جی مشین جدید بی پی اپریٹس اور دیگر طبی سامان کا عطیہ ایک پروقار تقریب میں دیا گیا تفصیلات کے مطابق انجمن بہبود مریضاں رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے سرپرست اعلیٰ حکیم سید اختر علی شاہ بخاری قائم مقام سوشل ویلفئیر آفیسر چوہدری ندیم فاروق نائب صدر ملک نئیر اعوان فنانس سیکرٹری خواجہ محمد امجد نے ایک پروقار تقریب میں جو کہ میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر محمد آصف حسین کے آفس میں منعقد ھوئی اس میں جدید ترین ای سی جی سیٹ جدید ترین بی پی اپریٹس اور دیگر مکمل میڈیکل کیٹس ایم ایس ڈاکٹر محمد آصف حسین ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پروفیسر محمد علی ملک خرم قیوم ملک کے حوالے کیں اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد علی ملک اور میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ملک آصف حسین نے انجمن بہبود مریضاں کے سرپرست اعلیٰ حکیم سید اختر علی شاہ بخاری قائم مقام سوشل ویلفئیر آفیسر چوہدری ندیم فاروق خواجہ محمد امجد اور ملک نئیر اعوان کا شکریہ ادا کرتے ھوئے مریضوں کےلئے ان کا شکریہ ادا کیا