پنڈ دادن خان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)
پنڈ دادن خان للہ انٹرچینج زیر تعمیر دو رویہ سڑک کی تعمیر کے باعث ٹوبہ بس سٹاپ مارکیٹ تجارتی طور پر مکمل بیٹھ چکی ہے ساڑھے تین سالوں سے روڈ زیر تعمیر ہے جس کی وجہ سے تاجر دن بھر ہاتھوں پہ ہاتھ دھرے بیٹھے رہتے ہیں چھ ماہ قبل روڈ کی دونوں جانب سیوریج نالوں کی تعمیر شروع ہوئی لیکن گزشتہ ایک ماہ سے نالے تعمیر کرنے والا سب کنٹریکٹر ہی غائب ہے
ٹوبہ مارکیٹ کے سامنے ٹھیکے دار کی طرف سے کھودا گیا نا پختہ نالہ مون سون کی بارشوں کے وجہ سے دریائے سوات کا منظر پیش کر رہا ہے
تاجر انتہائی مشکل میں ہیں گاہکوں کا انا جانا بھی بہت مشکل ہو چکا ہے کچے نالے کی سائیڈوں پر بارش کی وجہ سے کٹاؤ شروع ہو چکا ہے جس سے دکانیں گرنے کا خدشہ بھی پیدا ہو گیا ہے تاجر سخت پریشانی میں مبتلا ہو چکے ہیں اور سراپا احتجاج ہیں محکمہ ہائی وے جہلم پنڈ دادن خان کا کوئی ذمہ دار موقع پر نہیں ایا انجمن تاجران ٹوبہ کے کارکنوں نے وزیراعلی مریم نواز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا نالوں کی تعمیر مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے کاروبار ٹھپ ہو چکے ہیں ہم سخت پریشانی میں مبتلا ہیں نالوں کی تعمیر کا کام مکمل کیا جائے ورنہ بارشوں کی وجہ سے ہماری مارکیٹ زمین بوس ہو جائے گی مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوتے ہی ہمارے کام مکمل طور پر ٹھپ ہو گئے ہیں اب تو روزی روٹی کمانا مشکل ہو چکا ہے
