کوئٹہ (اے بی این نیوز)بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کی کارروائیوں میں اضافہ ہوگیا، رواں سال دہشتگردی کے کئی واقعات ہوئے جن میں 60 سے زائد افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں 14 فروری کو گاڑی پر بم سے حملہ کیا گیا، جس میں 11 مزدور جاں بحق ہوئے، 11 مارچ کو بھارتی پراکیسز نے جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنایا، واقعے میں 31 مسافر جان سے گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق 21 مئی کو خضدار میں اسکول بس پر خودکش حملہ کیا گیا، دہشت گردی کے واقعے میں 8 طالبعلموں سمیت 10 دس افراد جاں بحق ہوئے، 27 مئی کو نوشکی میں پولیو ٹیم پر حملہ کیا گیا، ڈیوٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار جان سے گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یکم جولائی کو مستونگ میں پولیس اسٹیشن اور بینک پر حملہ کیا گیا، ایک شہری جاں بحق بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوئے۔
دو روز قبل ایک بار پھر فتنہ الہندوستان نے لورالائی میں بس کو روک کر مسافروں کو اتارا اور 9 افراد کو گولیوں سے چھلنی کردیا گیا۔رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں رواں سال فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں فتنہ الہندوستان کے 23 دہشتگرد مارے گئے۔
مزید پڑھیں: امریکا نے مظاہروں کے 4 سال بعد کیوبا کے صدر پر پابندیاں عائد کردیں
The post بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے حملوں میں 60 سے زائد افراد جاں بحق appeared first on ABN News.