پنڈ دادن خان ( رپورٹ ملک ظہیر اعوان بیورو چیف ) آل پاکستان نمبردار ایسوسی ایشن تحصیل پنڈدادخان کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین پنجاب نمبرداران الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاھڑ تحصیل کمپلیکس پنڈ دادن خان کے میٹنگ ہال میں منعقد ہواتحصیل بھرسے نمبرداورں کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی اجلاس میں موجود نمبرداروں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاھڑ کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں یقینا الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاھڑ کا چیئرمین پنجاب نمبر داران بننا ہمارے لیے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے وہیں ایک بہت بڑا اعزاز ہماری تحصیل پنڈ دادنخان کے لیے ھے کہ ہماری تحصیل پنڈ دادن خان سے کسی فرد کا پورے پنجاب کا چیئرمین منتخب ہونا نہ صرف پنڈ دادنخان بلکہ ہمارے ضلع کے لیے بھی اعزاز ہے اور ہم تمام نمبر داران اس بات پر فخر محسوس کرتے ہیں کہ پنجاب کی چیئرمینی الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاھڑ کے پاس ہے اس موقع پر دیگر اموربھی زیر بحث ائے جن پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے علاقے کے معززین نے اپنی آراء پیش کیں مقررین نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مقررین کہا کہ علاقائی ترقی میں تمام نمبردار برادران اپنا اپنا کردار ادا کر کے علاقے کو خوبصورت بنائیں گے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پنجاب الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاہڑ نے کہا کہ میرے کسی بھی شخص سے نہ کوئی اختلافات تھے نہ ھیں اور نہ انشاءاللہ ہوں گے میں علاقے کی ترقی اور تمام بھائیوں کی خوشحالی کے لیے ہر وقت حاضر ہوں جہاں بھی مجھے اواز دی گئی میں پہنچنے کی بھرپور کوشش کروں گا
