پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان ) سماجی شخصیت گوہر وقاص پراچہ کی خصوصی کاوش سے معظم علی ویلفیئر فاؤنڈیشن یو کے نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دھریالہ جالپ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کروا دیا
جس سے ہزاروں طلبات صاف شفاف پانی سے مستفید ہو کر بہتر تعلیمی سرگرمیاں سر انجام دے سکیں گی
واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح عبدالغفور چوہان نے کیا تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کی انٹرنیشنل تنظیم یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس تحصیل پنڈ خان کے پریزیڈنٹ اور سماجی شخصیت گوہر وقاص پراچہ کی خصوصی کاوش سے معظم علی فاؤنڈیشن یو کے نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دھریالہ جالپ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کروا دیا جس کا باقاعدہ افتتاح انسانی حقوق کی انٹرنیشنل تنظیم یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم کے چیئرمین عبدالغفور چوہان نے کیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گوہر وقاص پراچہ نے کہا معظم علی ویلفیئر فاؤنڈیشن یو کے عوام کی فلاح و بہبود کے متعدد منصوبوں پر عملی کام جاری رکھے ہوئے ہیں جن میں کیپٹن معظم علی شہید ویلفیئر ہاسپٹل کالا گجراں جہلم میں مستحق افراد کو فری علاج کی سہولیات فراہم کر رہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ بیواؤں کا ماہانہ وظیفہ اور راشن بھی مہیا کیا جا رہا ہےاور پاکستان میں عوام کو صاف شفاف پانی فراہم کرنے کے لیے متعدد واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کروا چکے ہیں جن میں سے ایک دھریالہ جالپ میں نصب ہوا ہے جس سے ہزاروں طلبات کو صاف شفاف پانی مہیا ہوگا جس سے وہ بہتر تعلیمی سرگرمیاں انجام دے پائیں گی اس پر مسرت موقع پر معظم علی ویلفیئر فاؤنڈیشن یو کے کے پراجیکٹ مینیجر یاسر خان ڈی او ایجوکیشن ملک عدیل عباس راجہ اقرار اور سکول کے جملہ سٹاف نے شرکت کی
0