پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) پولیس چوکی دھریالہ جالپ کا علاقہ کرائم کا گڑھ بن چکا ہے قتل و غارت گری کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہے جیتی پور بیلہ اور گرد و نوا ح میں ائے روز فائرنگ کا سلسلہ معمول بن چکا ہے دھریالہ جالپ پولیس چوکی کرائم پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہے ڈی پی او جہلم ، ار پی او راولپنڈی اور ائی جی پنجاب اس علاقہ کا خصوصی طور پر اپریشن کروائیں ورنہ یہ علاقہ کچے کے علاقہ میں تبدیل ہو جائے گا اس علاقہ کے دونوں جانب دریائے جہلم بہتا ہے اور درمیان میں جزیرہ نماز جگہ علاقہ غیر بن چکا ہے شمال کی جانب ڈسٹرکٹ جہلم اور جنوب کی جانب منڈی بہاوالدین ہے دونوں علاقوں کے جرائم پیشہ افراد وہاں پناہ لے لیتے ہیں یہ جزیرہ نما علاقہ جیتی پور اعظم پور ،کانیا نوالا اور فتح اباد کا بیلہ کہلواتا ہے یہاں گزشتہ روز کھیتوں میں کام کرنے والی خاتون اندھا دھند فائرنگ ہونے سے شدید زخمی ہو گئی ہے جسے فورا ہسپتال منتقل کیا گیا جب کہ دو روز قبل بھی دریا ئےجہلم کے کنارے پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا گیا تھا تا ہم فائرنگ کے واقعات دن بدن بڑھ رہے ہیں اور گزشتہ چند ماہ میں متعدد قتل ہو چکے ہیں
0