0

للہ انٹرچینج پنڈ دادن خان جہلم دو رویہ سڑک پانچ لاکھ سے زائد عوام کے لیے بہت بڑا عذاب بن چکی ہے

پنڈ دادن خان ( رپورٹ بیورو چیف ملک ظہیرا عوان)للہ انٹرچینج پنڈ دادن خان جہلم دو رویہ سڑک پانچ لاکھ سے زائد عوام کے لیے بہت بڑا عذاب بن چکی ہے عوام ذہنی اذیت کا شکار ہو گئے ہیں ٹرانسپورٹر دل برداشتہ ہو چکے ہیں کان نمک کھیوڑہ دیکھنے والے سیاحوں کی تعداد میں واضح کمی واقع ہونے لگی ہے ابو ریحان البیرونی کی تجربہ گاہ قلعہ نندنہ دیکھنے کے لیے سیاہ نہیں ارہے تحصیل پنڈ دادن خان میں جوتانہ گاؤں کے مقام پر حضرت بابا فرید شکر گنج رحمۃ اللہ علیہ ، حضرت سخی شہباز قلندر رحمۃ اللہ علیہ ، حضرت ذکریا ملتانی رحمتہ اللہ علیہ کی چلہ گاہوں اور روال کے مقام پر حضرت حام علیہ السلام کی قبر مبارک کی زیارت کو انے والے زائرین بھی سڑک کی تباہی و بربادی کے بعد حاضر نہیں ہو پا رہے اسی طرح دربار پیر کھارا شریف ، حضرت خواجہ غلام نبی للہی رحمۃ اللہ علیہ ، حضرت صاحبزادہ الحاج الحافظ پیر محمد مطلوب الرسول رحمتہ اللہ علیہ للہ شریف اور قلندر پاک مخدوم سید صفدر علی بخاری المعروف کاکیاں والی سرکار پر انے والے زائرین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے علاقہ بھر کے عوام سیاست دانوں کی ضد ،ہٹ دھرمی، نااھلی اور بے حسی کی بھینٹ چڑھ گئے پی ٹی ائی ،مسلم لیگ نون ،پاکستان پیپلز پارٹی سمیت حلقہ کے عوام کے ساتھ کوئی بھی مخلص نہیں ہر کوئی اپنی سیاسی ڈگڈگی بجا رہا ہے سیاستدان ایک دوسرے سے برتری حاصل کرنے میں مصروف ہیں شادیوں اور فوتگیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور فوٹو سیشن کر کے اپنے اپ کو اونچا اور مضبوط ثابت کر رہے ہیں جبکہ عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں علاقہ کے عوام کا پہلا مجرم سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور راجہ شاہ نواز علی خان ھیں جنہوں نے پی ٹی ائی کی حکومت کے خاتمے کا علم ہونے پر ڈیول کیرج وے منصوبہ شروع کروا دیا اور عوام کو فل فنڈڈ منصوبے کی نوید سنا کر تین فیزوں پر بیک وقت کام شروع کروا دیا جو ان کی سب سے بڑی غلطی تھی جو اب عوامی تباہی کا سبب بن گئی ہے پوری سڑک اکھیڑ کر رکھ دینا کہاں کی عقلمندی ہے اس کے بعد پی ڈی ایم کی ڈیڑھ سالہ حکومت نے جلتی پر مزید تیل چھڑکا اور دو رویہ سڑک سمیت ٹراما سنٹر ٹوبھہ کے لیے ایک روپے کا فنڈ بھی منظور نہ کروایا ان ڈیڑھ سالوں میں مسلم لیگ نون کے رہنما راجہ مطلوب مہدی ،سابق ایم پی اے حاجی ناصر للہ ،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما پیر سید امیر حمزہ کرمانی اور سابق ایم پی اے چوھدری نذرحسین گوندل اپنی حکومتوں سے اپنے حلقہ کے لیے فنڈز لینے میں مکمل طور پر ناکام رہے تعمیراتی کمپنیاں کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہو گئیں دو رویہ سڑک سمیت ٹراما سینٹر ٹوبھہ کا کام بھی بند پڑا ہے اب عوام کی نظریں چیف اف ارمی سٹاف اور چیف جسٹس سپریم کورٹ اف پاکستان کی جانب لگی ہوئی ہیں ان تمام سابقہ حکومتی نمائندوں کے علاوہ علاقہ میں بڑے بڑے نامی گرامی سیاستدان اور ائندہ عام انتخابات میں ٹکٹ کے امیدوار مسلم لیگ نون کے کرنل سید زاہد حسین شیرازی ،مسلم لیگ نون کے بیرسٹر تیمور نواز جٹ ،مسلم لیگ نون کے ناصر جاوید وڑائچ ، مسلم لیگ نون کے راجہ جواد جالپ اور اپنی دھرتی اپنا راج کے کرتا دھرتا چوھدری عابد جوتانہ اور راجہ افتخار احمد شہزاد الیکشن لڑنے کی تیاریوں میں تو بڑے مصروف ہیں لیکن وہ بھی اپنے ذاتی سورس استعمال کرنے میں ناکام رہے اور عوام کے دکھوں کا مداوا نہ کر سکے
دریں اثناء تحصیل پنڈ دادن خان کے عوام کا درد رکھنے والے چند وکلاء نے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں زیر تعمیر للہ انٹرچینج جہلم دو رویہ سڑک کے فنڈز کی بندش اور کام تاخیر کا شکار ہونے کے متعلق جناب معزز جج جواد صاحب کی عدالت میں کیس دائر کر رکھا ہے جس کی سماعت اج 21 ستمبر کو ہو رہی ہے راولپنڈی اسلام اباد میں مقیم تحصیل پنڈ دادن خان سے تعلق رکھنے والے افراد اج عدالت ضرور پہنچیں