پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان ) گورنمنٹ کی جانب سے لیو ان کیشمنٹ اور پنشن میں کمی کے خلاف.سرکاری ملازمین کی حکومت کے خلاف احتجاجی ریلی اور شدید نعرے بازی کئی گی۔تفصیلات کے مطابق ملک محمد فاروق سونو کی قیادت میں.اسسٹنٹ کمشنر افس سے ایوان عدل تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں گورنمنٹ کی جانب سے سرکاری ملازمین کی مراعات میں کمی کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف پنڈدادنخان تحصیل بھر سے ریونیو ملازمین، سکول ٹیچرز، اور مختلف تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں۔ اس موقع پر مقررین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنشن اصلاحات کے نام پر جو ظلم ہو رہا ہے ہم یہ نہیں ہونے دیں گے ہم اس پر بھرپور مذمت اور شدید احتجاج کرتے ہیں ہمارا یہ آج کا احتجاج ثابت کرے گا ہم اپنا حق لینا جانتے ہیں ہم چاہئیں کسی بھی محکمہ میں ہوں لیو ان کیشمنٹ اور پنشن ہمارا حق ہے اگر نگران حکومت نے ظالمانہ اقدام واپس نہ لیا تو ملازمین احتجاج کا دورانیہ مزید بڑھائیں گے اور جب تک ملازمین کے مطالبات پورے نہیں ہوں گے احتجاج ختم نہیں ہو گا۔
0