0

جہلم کی طرح تحصیل پنڈدادنخان کی تعمیر و ترقی میں بھی اپنا رول ادا کر رھے ہیں ،ڈپٹی کمشنر جہلم


پنڈدادنخان ( بیورو چیف ملک ظہیراعوان) جہلم کی طرح تحصیل پنڈدادنخان کی تعمیر و ترقی میں بھی اپنا رول ادا کر رھے ہیں تحصیل پنڈدادنخان کے مسائل حل کرنا میری پہلی ترجیح ھے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایک ماہ کے اندر اندر واضح تبدیلی نظر آئے گی للہ انٹر چینج سے پنڈدادنخان اور پنڈدادنخان سے جہلم تک دورویہ سڑک کےلئے جو پریشانی عوام مریضوں اور مسافروں کو لاحق ھے اور اسے حل کرنے کےلئے ترجیح بنیادوں پر اپنی کوششیں کر رھے ہیں امید ھے فنڈز کی بحالی ھوتے ھی کام میں تیزی آ جائے گی ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال.پنڈ دادن خان میں اوصاف سے گفتگو کرتے ھوئے کیا انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان انور علی کانجو ،سی او ہیلتھ جہلم ایم ایس ڈاکٹر محمد آصف ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر ڈاکٹر محمد علی ملک اور دیگر افسران کے ہمراہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان کا تفصیلی دورہ کیا تمام وارڈز نیا بننے والا ڈائیلسز سنٹر ہسپتال میں ھونے والے ریپئرنگ کام کا تفصیلی جائزہ لیا مختلف وارڈوں میں جا کر مریضوں کی عیادت کی بعدازاں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں دو روز پنڈدادنخان میں ھی ھوں اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سمیت اور تحصیل بھر کے بی ایچ یو سنٹروں ہیلتھ سنٹروں کو چیک کر کے ضروری ہدایات جاری کر دی ھیں میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ھوئے انہوں نے کہا ہسپتال میں ڈاکٹروں سرجن لیڈی ڈاکٹر اور ڈینٹل کی خالی آسامیوں پر جلد ھی تعیناتی کر دی جائے گی ہسپتال اور شہر کے مسائل حل کرنے کےلئے بھی دستیاب وسائل کے مطابق عوام کی مشکلات ختم کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی ۔