پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان )امیدوار حلقہ این اے 61 پیر امیر حمزہ کرمانی دبئی پہنچ گئے ،پنن وال کی معروف سماجی شخصیت و بزنس مین مہر ندیم مہر قیصر بشیر سے ملاقات ،تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلز پارٹی امیدوار حلقہ این اے 61 پیر سید امیرحمزہ کرمانی اور ان کے صاحبزادے علی حمزہ کرمانی دوبئ پہنچ گئے ہیں وہاں پننوال کی معروف سماجی شخصیات و بزنس مین مہر ندیم ،مہر قیصر بشیر سے ملاقات بھی کی انکے ھمراہ مہر لاریب، حمزہ پراچہ،مہر الله دتہ بھی تھے اس موقع پر پیر سیدامیر حمزہ کرمانی نے کہا کہ ھم نے حلقہ اور عوام کی خدمت کا جوبیڑا اٹھایا ھے وہ مشن ہمیشہ جاری رہے گا ہمیں نہ اقتدار کہ ہوس ہے نہ کرسی کا لالچ ہمارا مشن ہی حلقہ میں خوشحالی لانا ترقیاتی کاموں کے جال بچھانا اور حلقہ کی محرومیاں ختم کرنا ہے ہم اس مشن سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ،حلقہ کی عوام کا اعتماد ہم پر بڑھتا جا رہا ہے اور عوام بھرپور ساتھ دے رہے ہیں ہم انشاءاللہ عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے ،حلقہ کے عوام اب سابقہ لیڈروں کے سے اکتا چکے ہیں انہیں اب نئے چہرے مخلص لیڈر کی ضرورت ہے جو علاقہ اور عوام کی تقدیر بدل سکے کیوں کہ پہلے کسی بھی سیاسی لیڈر نے حلقہ اور عوام کو سوائے محرومیوں کے کچھ نہیں دیا انشاءاللہ ہم حلقہ اور عوام کی تقدیر بدلیں گے
0