پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) للہ شریف اور ٹوبھہ میں أمد ماہ ربیع الاول کے سلسلہ میں جلوسوں اور محافل کا سلسلہ شروع ہو گیا اس سلسلہ میں للہ شریف میں 35 محافل منعقد ہوں گی یہ سلسلہ ایک ماہ سے زائد عرصہ تک جاری رہے گا یکم ربیع الاول کی رات پہلا پروگرام حضرت خواجہ غلام نبی للہی رحمۃ اللہ علیہ اور حضرت صاحبزادہ الحاج الحافظ پیر محمد مطلوب الرسول رحمتہ اللہ علیہ کے مزارات کے سائے میں خانقاہ شریف پر منعقد ہوا جس کی صدارت سجادہ نشین استانہ عالیہ للہ شریف حضرت صاحبزادہ پروفیسر محمد نعیم الرسول دامت برکاتہم العالیہ نے فرمائی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی حضرت صاحبزادہ حسنات الرسول مدظلہ العالی ،صاحبزادہ محمدتکریم الرسول اور صاحبزادہ محمد علیم الرسول عارف نے کی تقریب کا باقاعدہ اغاز قاری محمد یوسف نے تلاوت کلام پاک سے کیا اور اقا علیہ السلام کی شان میں گلہائے عقیدت قاری محمد اکرام نقشبندی اور قاری ظفر للہی نے پیش کیے خصوصی خطاب صدر منہاج القران علماء کونسل تحصیل پنڈ دادن خان علامہ محمد سرفراز مصطفوی نے کیا اس موقع پر سجادہ نشین استانہ عالیہ للہ شریف نے فرمایا کہ میلاد النبی منانے کے ساتھ ساتھ سیرت نبی بھی اپنانا ہوگی تب ہی ہم دنیا و اخرت کی منازل باسانی طے کر پائیں گے أج محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت صاحبزادہ الحاج الحافظ پیر محمد مطلوب الرسول رحمتہ اللہ علیہ کہ ایصال ثواب کی محفل منعقد کی گئی ہے اللہ تعالی اس پاک محفل کے صدقے ہم تمام مسلمانوں پرخصوصی رحمتیں عطا فرمائے اور ہمیں پنجگانہ نماز کا عادی بنائے جب کہ ٹوبھہ میں جشن امد ربیع الاول کے سلسلہ میں مشعل بردار جلوس نکالا گیا جس کا اغاز صاحبزادہ علیم الرسول عارف استانہ عالیہ للہ شریف ، پیرزادہ مظہر حسین استانہ عالیہ ڈھڈی شریف ، ایس ایچ او تھانہ للہ عبدالرحمن ، قاری نوید الحسن چشتی اور بیورو چیف اوصاف اینڈ اے بی این نیوز ملک ظہیر احمد اعوان بھو چھال اف ٹوبھہ نے مشعلیں روشن کر کیا جس سے فضائیں درود و سلام سے گونج اٹھیں ، لوگوں کی کثیر تعداد نے مشعل بردار جلوس میں شرکت کی ، بچے مشعلیں اٹھا کر امد مصطفی ، مرحبا مرحبا کے نعرے بلند کرتے رہے
0