0

ملک غلام رضا چھینہ سرکاری طور پر نمبردار بن گئے

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) تحصیل پنڈ دادن خان کی یونین کونسل احمد اباد کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت ملک غلام رضا چھینہ سرکاری طور پر نمبردار بن گئے علاقہ کی معروف سیاسی شخصیت کرنل سید زاہد حسین شیرازی اور نائب تحصیلدار ذلفقار بھٹی نے انہیں سرکاری طور پر سند اور کارڈ دیا علاقہ بھر سے انہیں مبارک بادوں کا سلسلہ شروع ہے اس موقع پر ملک ظہیر چھینھ، ملک شبیر چھینہ اور ملک بشیر چھینہ ریٹائرڈ ایس ڈی او اسلام اباد اور ملک کامران شبیرچھینہ نے خصوصی طور پر کرنل سید زاہد حسین شیرازی کا شکریہ ادا کیا کیونکہ یہ سارا کام ان کی خصوصی کوششوں کے باعث پایہ تکمیل تک پہنچا ہے ہم ان کے خصوصی تعاون اور مدد سے بہت متاثر ہوئے ہیں چونکہ کرنل سید زاہد حسین شیرازی حلقہ پی پی 27 پنڈ دادن خان سے مسلم لیگ نون کے ٹکٹ پرصوبائی اسمبلی کے امیدوار بھی ہیں انشاءاللہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں ان کا الیکشن ذاتی الیکشن سمجھ کر لڑیں گے صرف راج سر گاؤں ہی نہیں بلکہ پوری کدھی سے انہیں بھاری لیڈ دلوائیں گے