پنڈ دادن خان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان )تھانہ للہ کے علاقہ میں الصبح ڈکیتی کی واردات ھوئی۔ للہ شریف سے بھیرہ شریف سبزی منڈی جانے والے تاجروں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹ لیا گیا واردات للہ شریف کے بڑے پل کے قریب انٹرچینج روڈ پر ہوئی
ڈاکوؤں نے تاجروں سے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فون اور 60 ہزار روپے سے زائد نقدی چھین لی
لٹنے والے تمام تاجر سوزوکی پک اپ اورہنڈائی ڈالے پر سوار تھے تمام کا تعلق للہ شریف سے تھا
ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے والے تاجروں میں فوجی رفیق محمد سعید اور ارشد ڈرائیور وغیرہ شامل ہیں
0