پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)رب العالمین کی رضاوالدین کی رضا مندی سے جڑی ہے ان خیالات کا اظہار حضرت علامہ فیاض حسین شاہ نے چوہدری فیض رسول مارتھ کی والدہ کے ایصال ثواب کی محفل قل کے موقع پر کیا محفل سگھر پور میں منعقد ہوئی علاقہ جالب کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری طفیل حسین مارتھ کی پھپھو محترمہ ، چوہدری محمد عمران مارتھ سول جج۔ انجینئر چوہدری عقیل حیدر مارتھ کی چچی اور چوہدری فیض رسول مارتھ اور چوہدری اللہ دتہ مارتھ کی والدہ کا ختم قل سگھر پور میں پڑھا گیا تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا تلاوت کلام پاک کے بعد پاکستان کے ممتاز نعت خواں محمد نصیر چشتی نے حضور خاتم النبیین ﷺ کی نعت بہت خوبصورت انداز میں بیان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حضرت علامہ سید فیاض حسین شاہ صاحب نے کہا کہ رب العالمین نے اپنی عبادت کے ساتھ والدین کے ساتھ حسن سلوک کرنے کا حکم دیا ہے آپ میں سے جو کوئی رب کو راضی کرنا چاہتا ہے وہ اپنے والدین کو راضی رکھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حضرت علامہ قاری منیر حسین چشتی نے کہا کہ رب العالمین نے ساری کائنات کو صرف لفظ کن سے قیام بخشا مگر انسان کی تخلیق اپنے ہاتھ سے کر کے اس کو کائنات میں برتری کا شرف بخشا ختم قل کی محفل میں ممتاز سماجی شخصیت چوہدری محمد اقبال کھوتھی انسپکٹر چوہدری جاوید اقبال مارتھ چوہدری نعیم مارتھ گلزار حسین سہگر محمد عمران بٹ چوہدری ظفر اقبال مارتھ چوہدری امتیاز گوندل چوہدری محمد فاروق عورہ چوہدری حنان حیدر کھوتھی چوہدری ندیم کھنڈوعہ سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی
0