پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان )
بلدیاتی مسائل کے حل میں خواتین کلیدی کردار اداکرسکتی ہیں ان خیالات کا اظہارچیف آفیسر میونسپل کمیٹی کھیوڑہ عمرادریس نے منعقدہ خواتین کھلی کچہری سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے شہریوں کو درخواست کرتے ہوئے کہا کہ شہری میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کی حدود میں پاٸے جانے والے میونسپل مساٸل کی بروقت نشاندہی کریں تا کہ ہم اپنے وسائل کے مطابق فوری حل کیلٸے اقدامات اٹھا سکیں تفصیلات کے مطابق خواتین کھلی کچہری کا انعقاد ادارہ جرمن حکومت جی آئی زیڈ، سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن اورمیونسپل کمیٹی کھیوڑہ کے باہمی اشتراک سے کیا گیا تھا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ چیف آفیسرعمرادریس نے بلدیاتی مسائل کی شنوائی کر تے ہوئے موقع پرہی حاجی ملک سلیمان آفس اسسٹنٹ میونسپل کمیٹی کھیوڑہ اورملک امین انفروسمنٹ آفیسرکوہدایات جاری کیں۔شرکاء خواتین کھلی کچہری نے صاف پانی کی عدم دستیابی،نکاسی آب، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب،کوڑا کرکٹ کا نہ اٹھایا جانا اور گلی محلوں کی صفائی و ستھرائی کا نہ ہونا، پیدائش، اموات، نکاح اورطلاق کی رجسٹریشن اور بلدیاتی خدمات کے حوالے سے عملہ کی طرف سے اضافی پیسوں کا مطالبہ جیسے مسائل بیان کئے اس موقع پرسابق چیئرمین ٹائون کمیٹی کھیوڑہ ملک فیصل عباس نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے خواتین کو میونسپل مسائل کےلئے متحرک کرنے کے اقدام کو سراہا اور اس کے بڑھاوے میں اپنے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ خواتین کھلی کچہری کے آغاز پر ساجد علی ایڈووکیٹ ڈاٸریکٹرپروگرامز سنگت ڈویلپمنٹ فائونڈیشن نے کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ سرگرمی سرکاری اداروں اور شہریوں کے مابین اعتماد سازی کی عملی کوشش ہے انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو بلدیاتی مسائل کی نشاندہی کےلئے ترغیب دینا ہے خواتین کھلی کچہری سے افشاں نازلی پروگرام منیجر سنگت ڈویلپمنٹ فائونڈیشن، حرم اجمل نمائندہ جی آئی زیڈ ،ملک زاہد احمد، یوسف ناز سابق کونسلرز اورمیڈم آمنہ نےتوقع ظاہرکی کہ کچہری کے دوران پیش کردہ شکایات کے ازالے کےلئے متعلقہ حکام کی طرف سے فوری طور پرعملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔کھلی کچہری کے اختتام پر سنگت ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے عندیہ دیا کہ وہ بہت جلد میونسپل کمیٹی کھیوڑہ میں خاتون سہولت مرکز بھی قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
0