0

پنڈ دادن خان کے علاقہ بائی دیس میں پی ٹی ائی اور مسلم لیگ نون کو مشترکہ سیاسی جھٹکا

پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) حلقہ این اے 61 جہلم و حلقہ پی پی 27 پنڈ دادن خان کے علاقہ بائی دیس میں پی ٹی ائی اور مسلم لیگ نون کو مشترکہ سیاسی جھٹکا ، سجادہ نشین پیر سید امیر حمزہ کرمانی نے بڑی وکٹ گرا دی اور اہم سیاسی کامیابی حاصل کر کے چھا گئے گزشتہ روز یونین کونسل خلاص پور کے وائس چیئرمین راجہ مظہر نے اپنے سیاسی گروپ ، دھڑے اور برادری سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا یوں پی ٹی ائی اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری گروپ کی مضبوط وکٹ گر گئی جب کہ مسلم لیگ نون کی حسرتیں بھی دم توڑ گئیں کیونکہ مسلم لیگ نون نے بھی ان سے بہت ساری امیدیں وابستہ کر رکھی تھیں لیکن راجہ مظہر علی نے پیر سید امیر حمزہ کرمانی کا ساتھ دینے کا واضح اعلان کر دیا جس سے مسلم لیگ نون کے حلقوں میں بھی مایوسی پھیل گئی ھے اس موقع پر حلقہ این اے 61 جہلم سے ایم این اے کے امیدوار و پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما پیر سید امیر حمزہ کرمانی نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راجہ مظہر علی خان کی صورت میں علاقہ بائی دیس سے بڑی کامیابی ملی ہے اس کے علاوہ علاقہ بائی دیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کہ سابقہ پالیسیوں سے شدید نفرت کرنے والے ایک بڑے سیاسی گروپ سے بھی ملاقات ہوئی ہے جس کی قیادت علاقہ کی معروف سماجی اور سیاسی شخصیت ملک شوکت نے کی جن کے ساتھ درجنوں برادریوں کا اتحاد ہے اس بڑے سیاسی گروپ سے سیاسی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے مجھے قوی یقین ہے کہ انشاءاللہ یہ دھڑا بھی میرا ساتھ دینے پر امادہ ہو جائے گا اس دھڑے گروپ میں سینکڑوں اہم شخصیات موجود ہیں یہ لوگ فواد چوہدری سے شدید نفرت کرتے ہوئے پی ٹی ائی کو تقریبا چھوڑ چکے ہیں امید ہے یہ لوگ بھی مسلم لیگ نون میں نہیں جائیں گے کیونکہ یہ لوگ علاقہ کا درد رکھنے والے لوگ ہیں اور یہ سابقہ قیادتوں سے مایوس ہو چکے ہیں انھیں علاقہ کے مسائل سے غرض ہے انھیں اپنے علاقہ سے پہلی بار میری صورت میں بہترین قیادت میسر ہو رہی ہے یہ لوگ ازمائی ہوئی قیادت کو دوبارہ نہیں ازمائیں گے اور موقع ضائع نہیں کریں گے انشاءاللہ یہ بھی میرا ساتھ دیں گے