پنڈدادنخان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) گورنمنٹ راجہ غضنفر علی خاں ہائی سکول پنڈ دادن خان کو دانش سکول کا درجہ دے دیا گیا اس سکول کو تاریخی پس منظر کے باعث دانش سکول کا درجہ دینا حکومت پنجاب اور محکمہ تعلیم کا ایک احسن اقدام ھے 175 سالہ قدیم تاریخی درسگاہ کو فوری طور پر فنڈز کا اجزا کر کے اس کی قدیمی تاریخی حیثیت کو نہ صرف بہتر سے بہتر بنایا جائے بلکہ دانش سکول کو جدید تقاضوں کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ اس قدیم علمی درسگاہ سے غریب اور مستحق ذہین طلباء جدید تعلیم سے آراستہ ھو کر ملک و قوم کےلئے معاون ثابت ھو سکیں ان خیالات کا اظہار ممبران سکول کونسل کے اراکین سینئر ہیڈ ماسٹر ملک شوکت علی اعوان زیر صدارت منعقدہ اجلاس سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ھوئے حکیم سید اختر علی شاہ بخاری مولانا صبغت اللہ قندیل چوہدری امتیاز پنجوتھا ماسٹر محمد یاسین محمد ایوب و دیگر اراکین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیااجلاس میں ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان انور علی کانجو کی طرف سے دانش سکول کے فیصلے کو سراہتے ہوئے فوری فنڈز مہیا کرنے کی درخواست کی گئی
0