پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)پنڈ دادن خان کی پولیس چوکی دھریالہ جالپ کے علاقہ میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردات ھوئی تین مسلح ڈاکوؤں نے معروف تاجر میاں کامران اجمل کے گھرمیں گھس کر ڈکیتی کی واردات کی اور انہیں رسیوں سے باندھ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا ساڑھے 9 لاکھ روپے نقد اور قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ، میاں کامران اجمل نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ دو ڈاکو نقاب پوش تھے جبکہ ایک نقاب کے بغیر تھا انہوں نے اسلحہ کی نوک پر مجھے شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور رسیوں سے باندھ دیا ڈاکو گھر کے دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہوئے تھے ،چابیاں حاصل کرنے کے لیے تشدد کرتے رہے اخر کار بریف کیس کی چابیاں حاصل کر کے ساڑھے نو لاکھ روپے نکال لیے اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے انہوں نے بتایا کہ میں کھاد ڈیلر ہوں ایک روز قبل دو ادمیوں سے وصولی کی تھی ، اس رات ہی ڈاکوؤں نے لوٹ لیا ۔ انہوں نے ائی جی پنجاب ، ار پی او راولپنڈی ،ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ہے کے ڈکیتوں کو فل فور گرفتار کیا جائے دریں اثناء دھریالہ جالپ پولیس چوکی کا علاقہ دہشت گردی کی علامت بن چکا ہے تاجر اور عوام سخت خوف و ہراس میں مبتلا ہیں پولیس ایسی وارداتوں پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے
0