ٹوبھہ( ملک ظہیر اعوان) نمبردار برادران منڈاھڑ کے والد گرامی حاجی محمد افضل نمبردار منڈا ھڑ مرحوم و مغفور کے ایصال ثواب کی محفل چہلم شریف تحصیل پنڈ دادن خان کی یونین کونسل احمد اباد کے گاؤں منڈا ھڑ میں منعقد ہوئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی محفل جامع مسجد یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منڈاھڑ میں منعقد ہوئی جس کا اغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا محفل میں خصوصی طور پر تحریک لبیک پاکستان کی مرکزی مجلس شوری کے ممبر حضرت علامہ فاروق الحسن قادری نے شرکت کی جنہیں تحریک لبیک پاکستان کے کارکن جلوس کی صورت میں ڈیرہ صدر ال پاکستان نمبر داران ایسوسی ایشن تحصیل پنڈ دادن خان الحاج راجہ غلام اکبر نمبردار منڈاہڑ ،الحاج راجہ غلام مرتضی نمبردار منڈاہڑ ،حاجی راجہ محمد اشرف نمبردار منڈا ھڑ ، راجہ ذیشان اکبر نمبردار منڈا ھڑ اور راجہ حسن نمبردار منڈاہڑ پر لائے جہاں پر نمبردار برادران منڈا ھڑاینڈ سنز نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا اس موقع پر تحریک لبیک پاکستان یونین کونسل احمد اباد کے کارکنوں نے زبردست نعرہ بازی کی فضائیں تاجدار ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کے نعروں سے گونج اٹھیں ہر طرف لبیک لبیک یا رسول اللہ لبیک کی صدائیں بلند ہوتی رہیں اس تقریب میں چوھدری شفقت بلال گوندل جوتانہ ،راجہ جواد جالپ ، چوھدری فیصل فرید راجہ شاہ نواز علی خان ، بیورو چیف اے بی این نیوز اینڈ اوصاف پنڈ دادن خان ملک ظہیراحمد اعوان بھوچھال اف ٹوبھہ ، چوہدری مظفر اقبال کوتھیاں ،چوھدری تیمور نواز جٹ کھوتھیاں ، راجہ محمد علی خان ،سابق چیئرمین ملک لیاقت کوٹلہ سیداں ، سید غلام شبیر شاہ منڈاہڑ، ڈی ایس پی سیداظہر حسن سبز واری ، ڈی ایس پی راجہ شکیل ظفر ، چوہدری رستم جٹ ، ملک گل محمد تھہیم ،چوھدری اعجاز ورنالی ، ملک انوار حسین اعوان ملیار و دیگر بھی شریک ہوئے اس موقع پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے حضرت علامہ فاروق الحسن قادری نے کہا کہ والدین دعاؤں کا خزانہ ہوتے ہیں ان کے چلے جانے سے یہ خزانہ خالی ہو جاتا ہے اس کے بعد ساری ذمہ داری اولاد پر ا جاتی ہے کہ وہ والدین کو ایصال ثواب کریں قران پاک کی تلاوت کر کے ان کی روح کو بخشیں ،اقا علیہ السلام کی محفلیں سجائیں اور صدقہ جاریہ کریں انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان کو چلانے کے لیے سب سے پہلے سود کا خاتمہ ضروری ہے سود ختم کیے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا اپ لوگ ملک میں تمام سیاسی پارٹیوں کا اقتدار دیکھ چکے ہیں اور ازما چکے ہیں ایک بار دین کو ووٹ دے کر بھی ازمائیں اگر میٹرک پاس اصف علی زرداری ملک کا صدر بن سکتا ہے تو کیا ہم پڑھے لکھےلوگ ملک نہیں چلا سکتے ہمارے عوام حضرت عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام ،حضرت غازی عباس علمبردار اور دیگر اہل بیت کی شہادت سننا تو پسند کرتے ہیں لیکن ہمیں یہ بھی سوچنا چاہیے کہ ان شہادتوں کا مقصد کیا تھا خانوادہ اہل بیت نے بھوک پیاس اور صعوبتیں اور دیگر مشکلات برداشت کر لیں لیکن ظالم جابر حکمران کے ہاتھ پر بیعت نہ کی جانیں قربان کر دیں لیکن جابر حکمران کے سامنے ڈٹ گئے جابر و ظالم حکمران کے سامنے ڈٹ جانا ہی حسینیت کہلاتا ہے تقریب کے اختتام پر ختم شریف پڑھا گیا اور وسیع لنگر تقسیم کیا گیا
0