پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) پنجاب ایمر جنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122جہلمکی جانب سے انٹرنیشنل فرسٹ ایڈ ڈے کے حوالے سے تقاریب منعقد ہوئیں ریسکیو 1122 جہلم کی جانب سے سنٹرل اسٹیشن جہلم پر آگاہی واک کا انعقاد ھوا سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہدایات پر ریسکیو 1122 جہلم کی جانب سے سنٹرل اسٹیشن جہلم پر آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینیرسعید احمد نے کی، جس میں ریسکیو ر اور ریسکیو وولنٹیئرز نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ ضلع بھر کی تمام تحصیلوں (سوہاوہ، دینہ اور پنڈدادنخان ) میں سکول ، کالجز اور سول سوسائٹی کے لئے فرسٹ ایڈ کی ٹریننگ و سیمینار کا اہتمام بھی کیا گیا، جس میں طلبا، سول سوسائٹی اور کثیر تعداد میں اساتذہ نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینیر سعید احمد نے کہا کہ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کا ویژن ہے کہ ایک فرسٹ ایڈر ہر گھر میں موجود ہو تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوراً ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے کسی بھی قسم کے جانی نقصان کو کم سے کم کیا جاسکے اس حوالے سے ریسکیو 1122 کی خصوصی ٹیمیں عوام الناس کو ابتدائی طبی امداد کی تربیت دیکر اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ آن لائن تربیت کے لیے موبائل ایپ “پاک لائف سیور” اور “ریسکیو کیڈٹ کورپس”متعارف کروائی جا چکی ہیں جسے ڈاؤن لوڈ کر کے آن لائن رجسٹریشن اور تربیت حاصل کریں اور زندگیاں بچانے میں ریسکیو 1122 کا ساتھ دیں۔
0