پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) ٹوبھہ کی تنظیم لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نوجوانوں نے غریبوں، مسکینوں ،مستحقین اور مخیر شخصیات کی ایمرجنسی ضرورت پوری کرنے اور جان بچانے کے لیے بلڈ بنک کا اہتمام کر لیا ھے مستحقین کو بلڈ فری میں دیا جائے گا جب کہ مخیر شخصیات کو ایکسچینج کر دیا جائے گا جبکہ غریبوں تک خون پہنچانے میں تمام اخراجات بھی ہماری تنظیم کرے گی ان خیالات کا اظہار محمد شعیب اونر فرنیچر ورکس نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ٹوبھہ کی دونوں بڑی تنظیمات پاسبان ویلفیئر فاؤنڈیشن ٹوبھہ اور خدمت خلق ویلفیئر کا بھی ہمیں بھرپور تعاون حاصل ہے ہمارے پاس ایمرجنسی خون دینے والے نوجوانوں کی تعداد ایک سو کے قریب ہو چکی ہے ٹوبھہ کے رہائشی کسی بھی خاتون یا مرد کو جہاں بھی ایمرجنسی خون کی ضرورت ہوئی وہ ہم انشاءاللہ پوری کریں گے غریب ہونے کی صورت میں خون مفت دیا جائے گا جب کہ صاحب استطاعت لوگوں کو خون کے بدلے خون ملے گا ڈلیوری کیسز کے لیے پہلے اطلاع دینا ہوگی بلکہ ہسپتال کی رسید بھی چاہیے ہوگی لیکن ایمرجنسی کی صورت میں کسی تصدیق کی ضرورت نہیں ہوگی ہم نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر پنڈ دادن خان ڈاکٹر محمد علی ملک کے ذریعے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادن خان کے بلڈ بینک میں اپنے نوجوانوں کا خون جمع رکھنے کی اجازت لے لی ہے اس سلسلہ میں محمد علی زین بیگ بھی میرا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں ایمرجنسی میں خون حاصل کرنے کے لیے موبائل فون نمبر 03435941056 پر محمد شعیب ساکن ٹوبھہ سے رابطہ قائم کریں
0