پنڈدادنخان (ملک ظہیرا عوان) تھانہ جلال پور شریف پولیس محرم الحرام میں امن و امان کی فضاءکو برقرار رکھنے میں کامیاب رہی سالوں سے تھانہ جلال پور شریف کی حدود میں محرم الحرام کے شروع ہونے سے پہلے ہی ناخوشگوار واقعات شروع ہو جاتے تھے، روٹ کے مسائل پیدا ہو جاتے تھے مذہبی انتشار ہر سال محرم انے سے پہلے اور محرم مجالس کے دوران متعدد مقدمات درج ہوتے تھے ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ جلال پور شریف احسن شہزاد بٹ اور ہیڈ محرر چوہدری نعیم سدھووال نہیں کیا انہوں نے کہا کہ الحمدللہ اس دفعہ محرم انے سے پہلے محرم کی مجالس کے دوران کسی قسم کا کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا لیکن کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑا جس کو ہماری پوری ٹیم اور علاقے کے معززین نے مل بیٹھ کے حل کیا چھوٹی چھوٹی باتوں پر جو ان معاملات کو طیش دیتے ہیں انہیں کسی قسم کا کوئی موقع نہ دیا گیا جس سے کہ مذہبی انتشار پھیلایا جائے چھوٹی چھوٹی باتوں سے انتشار پھیلتا تھا اس سے پہلے ہی ان کو ان کے چھوٹے چھوٹے مسائل کو علاقے کے معززین کے ساتھ مل کر حل کیا گیا جس کے نتیجے میں محرم الحرام کے پہلے عشرے میں کسی قسم کا کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا اور نہ ہی کسی قسم کا کوئی انتشار پھیلا تمام جلوسوں اور مجالس پر ڈی ایس پی انویسٹیگیشن کی نگرانی تھی پولیس ایلیٹ فورس بلند عمارت پر سنائپر، لیڈیز پولیس ، سپیشل برانچ ٹریفک پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد اور ڈرون کی مدد حاصل کی گئی اور مسلسل نگرانی کی گئی مجالس جلوسوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ سرچنگ کے نتیجے میں پرامن محرم الحرام کا پہلا عشرہ محفل مجالس اختتام پذیر ہوا ایس ایچ او تھانہ جلال پور شریف اور ان کی پوری ٹیم کو اہل علاقہ کی طرف سے بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا
