0

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ ان یونانی اینڈ آیورویدک سسٹم آف میڈیسن سال اول کے نتائج کا اعلان کردیا

پنڈ دادن خان ( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) حکیم محمد احمد سلیمی صدر نیشنل کونسل فار طب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انتہائی خوشی سے یہ اعلان کیا کہ فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ ان یونانی اینڈ آیورویدک سسٹم آف میڈیسن سال اول کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ سات سال کی انتھک محنت کے بعد فاضل الطب والجراحت کے پہلے دو سال کی ایکولینسی اور فیڈرل بورڈ سے انٹرمیڈیٹ ان یونانی اینڈ آیورویدک میڈیسن کا دوسالہ کورس شروع کروانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ یہ کورس نہ صرف فاضل الطب والجراحت کے پہلے دو سال کے برابر ہے بلکہ اطبا کی اعلیٰ تعلیم کے حصول کی بنیاد ہے۔
صدر نیشنل کونسل فار طب حکیم محمد احمد سلیمی نے مزید کہا کہ فاضل الطب والجراحت کے سال سوم اور چہارم کو ایسوسی ایٹ ڈگری کے مساوی قرار دلوانے کے لئے کاوشیں تیزی سے جاری ہیں۔
موجودہ نیشنل کونسل فار طب نے طب یونانی کی اہم شاخ حجامہ اور علاج بالتدبیر کے فروغ کے لئے جتنا کام کیا ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ ہم طب یونانی اور اس کی تمام شاخوں علاج بالتدبیر کے فروغ کے مشن پر گامزن ہیں۔ نہ صرف پہلے سے جاری فاضل الطب والجراحت کی ایکولینسی کے لئے کام کیا گیا ہے بلکہ اطباء کی کپیسٹی بلڈنگ کے لئے نئے کورسز شروع کروائے جا رہے ہیں۔ حجامہ‘ فصد‘ جونک تھراپی‘ مساج اور آکوپنکچر کو نصاب میں الگ درجہ دیا جا رہا ہے پاکستان سوشل ایسوسییشن ضلع چکوال کے صدر پروفیسر حکیم انوار الحسن شاہ چکوالی جنرل سیکٹری حکیم عزیز احمد ڈاکٹر محمد شبیر اور ضلع چکوال اور ضلع جہلم کے حکماء نے پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا