پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان)مدثر محمود قادری کے میڈیکل سٹورکا ملیار تحصیل پنڈ دادنخان میں افتتاح بدست صاحبزادہ محمد علیم الرسول عارف استانہ عالیہ للہ شریف ، بیوروچیف اوصاف پنڈ دادن خان ملک ظہیر احمد اعوان ، سلطان احمد سروری صدر منہاج یوتھ لیگ شمالی پنجاب ، ملک مسعود احمد اعوان ناظم تحریک منہاج القرآن تحصیل پنڈ دادنخان ، ہارون احمد ملک جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ ڈسٹرکٹ جہلم اور ملک امیر مختار ملیار ہوا ،تقریب میں خصوصی شرکت أفتاب محمود قاضی ، محمد الیاس قادری ، چوہدری عمار اسلم ، ملک حمزہ ، ملک محمد افنان ، چوہدری عثمان ، علی حمزہ جٹ ، محمد ارسلان ، محمد صغیر ملک حسیب ، محمد عیان قادری ٹوبھہ ، محمد اکرم ملیار ، محمد ناصر ملیار ، محمد فاروق فوجی ، محمد بلال اشرف ، قاضی فہد مسعود بھلوال ، سمیت اہلیان دیہہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، اس موقع پر صاحبزادہ محمد علیم الرسول عارف صاحب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی کاروبار شروع کرنے سے پہلے اگر اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے نام سے کیا جائے تو اس میں برکت بھی ہوتی ہے اور کاروبار میں اضافہ بھی ہوتا ہے کوئی بھی کاروبار شروع کرنے سے پہلے ایسی محافل ضرور سجایا کریں جس میں ذکر خدا بھی ہو اور ذکر مصطفی بھی ہو اس موقع پر مدثر قادری نے تلاوت کلام پاک اور معروف ثنا خوان افتاب محمود قاضی نے اقا علیہ السلام کی شان میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے اور صاحبزادہ علیم الرسول عارف صاحب نے خصوصی دعا فرمائی
0