پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان)تحصیل پنڈ دادن خان میں گزشتہ روز ایک ہی دن میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات رونما ہوئے پولیس چوکی دھریالہ جالپ کے علاقہ جیتی پور میں جائیداد کے تنازع پر ایک نوجوان کو قتل کر دیا گیا جب کہ تھانہ پنڈ دادن خان کے علاقہ کسلیاں میں جائیداد کے تنازع پر بھائی نے فائر کر کے بھائی کو شدید زخمی کر دیا تفصیلات کے مطابق تھانہ پنڈ دادن خان کی زیر سرپرستی چلنے والی پولیس چوکی دھریالہ جالپ کی بغل میں جائیداد کے تنازع پر نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا مقتول پارٹی کا مختصر عرصہ میں یہ تیسرا قتل ہے مقتول بلال گوندل المعروف بالی کو جیتی پور بیلہ میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا لواحقین سراپا احتجاج بن گئے نوجوان کی لاش پنڈ دادن خان جہلم روڈ پر رکھ کر شدید احتجاج کیا اور روڈ بلاک کر دی ٹریفک کئی گھنٹے تک معطل رہی جیتی پور بیلہ میں دو قریبی خاندانوں میں جائیداد کا تنازع چل رہا ہے اتنی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہونے کے بعد بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے سوئے ہوئے ہیں گزشتہ 10 روز قبل بھی بیلے میں فائرنگ ہوتی رہی ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مقتول پارٹی دھریالہ جالپ پولیس چوکی کو پکارتی رہی ہے لیکن تھانے دار نے موقع پر جانے کی زحمت تک گوارا نہیں کی دوسرے واقع میں کسلیاں کے رہائشی نوجوان وقار نے اپنے بڑے بھائی کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جس کو فورا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادن خان منتقل کر دیا گیا جب کہ مقتول بلال گوندل المعروف بالی کی لاش پولیس نے قبضہ میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادن خان پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی
0