پنڈدادنخان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) یہ ملک قدرت کا شاہکار ھے ہمیں اپنے ملک کی اکنامک کو بہتر سے بہتر بنانے ہر شخص کو اپنے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ھو گا آپ کا دیا ھوا ٹیکس ملکی معشیت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ھے انکم ٹیکس واجبات کی بروقت ادائیگی نا صرف ملک و قوم کےلئے بلکہ ملکی دفاعی منصوبوں کو مضبوط سے مضبوط تر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں عوام کا دیا ھوا ٹیکس عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر ھی خرچ ھوتا ھے تاجر اور صنعتکار ملکی معشیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں عوام کے تعاون سے ھی ریاست مضبوط ھو گی ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر انکم ٹیکس محبت خان انسپکٹر انکم ٹیکس ملک محمد اقبال نے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اگر انکم ٹیکس بروقت ادا نا ھو تو ملک اور صوبے اپنا نظام درست انداز میں نہیں چلا سکتے ہمیں اپنے ذرائع آمدن بڑھانے کی ضرورت ھے اگر عام آدمی کی آمدن میں اضافہ ھو گا تو انکم ٹیکس کی آمدن میں بھی اضافہ ھو گا انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ھے لیکن اس بار فائلرز کی سہولت کےلئے یکم جولائی سے ھی ریٹرن جمع کرنے کا سلسلہ شروع ھو چکا ھے عوام تاجروں صنعتکاروں مائنرز اور دیگر شعبہ زندگی کے افراد کےلئے انکم آفس پنڈدادنخان میں ہر قسم کی ٹیکس معلومات کےلئے راجہ فدا حسین اور دیگر عملہ موجود ھے
0