0

معطررباب ملک نے یونیورسٹی اف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا سے بی ایس سی الیکٹریکل انجینئرنگ میں سیکنڈ پوزیشن حاصل کر لی

پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) تحصیل پنڈ دادن خان کے علاقہ سہوترہ سے تعلق رکھنے والے پنجاب پولیس کے ملازم ملک مسعود احمد کی صاحبزادی اور معروف سماجی شخصیت ملک افتاب احمد نمبردار کی بھانجی و پنڈ دادن خان کی بیٹی ہونہار طالبہ معطررباب ملک نے یونیورسٹی اف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا سے بی ایس سی الیکٹریکل انجینئرنگ میں اوپن ہاؤس میں سیکنڈ پوزیشن حاصل کر کے اپنے پسماندہ علاقہ تحصیل پنڈ دادن خان کا نام روشن کر دیا اور ساتھ ہی والدین کا نام بلند کر دیا معطر رباب کہ اس شاندار کامیابی میں والدین کی دعاؤں کے ساتھ ساتھ پروفیسرز کی خصوصی رہنمائی اور سابق سی پی او احسن یونس صاحب کی خصوصی رہنمائی شامل ہے اس شاندار کامیابی پر پوزیشن ہولڈر طالبہ معطررباب ملک نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی اف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا سے سیکنڈ پوزیشن حاصل کرنا اللہ پاک کی خصوصی عنایت اور والدین کی دعاؤں ، پروفیسرز کی خصوصی محنت اور سابقہ سی پی او احسن یونس صاحب کی رہنمائی اور مالی تعاون سے ممکن ہوئی ہے ان سب لوگوں کی محنت دعاؤں اور رہنمائی کی بدولت ھی اج یہ ڈگری مکمل ہوئی ھے معطر رباب ملک کی شاندار کامیابی پر ان کے والد محترم ملک مسعود احمد نےکہا کہ جب مجھے بیٹی کی سیکنڈ پوزیشن بارے معلوم ہوا تو خوشی کی انتہا نہ رہی میری خوشی ناقابل بیان تھی اس سے قبل میرے بڑے بیٹے ملک ارباب مسعود نے بھی یونیورسٹی اف انجینیئر اینڈ ٹیکنالوجی سے بی ایس سی مکینیکل انجینئر کی اونر ڈگری حاصل کی ھے یہ اللہ پاک کا خصوصی کرم ہے اور والدین کی خوش قسمتی ہے کہ ان کے بچوں نے تعلیمی میدان میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ہیں