پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) تحصیل پنڈ دادن خان کے قصبہ کندوال میں مسلم لیگ نون کو سیاسی جھٹکا لگ گیا کندوال کی معروف سماجی اور سیاسی شخصیت ملک رب نواز یروال (انیق گل پٹرولیم کندوال) اپنی یروال برادری سمیت اوردیگر برادریوں کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ این اے 61جہلم کے امیدوار پیر سید امیر حمزہ کرمانی کے ہاتھ پر سیاسی بیعت کر لی انہوں نے متوالا پن ختم کر دیا اور جیالے ہو گئے انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی یروال برادری اور اپنے حلقہ احباب سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے جب کہ معروف سیاسی شخصیت ملک کامران کی کڑوگ برادری سمیت گٹھیرا برادری ،روڈا برادری اور مہرمال برادری بھی مکمل طور پر میرے ساتھ ہیں انشاءاللہ تمام دوست مل کر انے والا الیکشن لڑیں گے اور یونین کونسل کندوال سے پیر سید امیر حمزہ کرمانی اور چوہدری نذر حسین گوندل کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے ایک سوال کے جواب پر ملک رب نواز یروال نے کہا کہ سابق ایم پی اے چوھدری نذر حسین گوندل جو کہ حلقہ پی پی 27 پنڈ دادن خان سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں ان سے ہمارے دیرینہ ذاتی اور سیاسی تعلق ہیں اب اگر پیر سید امیر حمزہ کرمانی ان کے ساتھ مل کر اکٹھے الیکشن لڑ رہے ہیں تو ہم دل و جان سے پیر سید امیر حمزہ کرمانی کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی قدر کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم وہ لوگ ہیں جو الیکشن لڑنے والوں کی جیبوں کی طرف نہیں دیکھتے ہم الیکشن کے تمام اخراجات خود برداشت کرتے ہیں کندوال میں پیپلز پارٹی کے نظریاتی لوگ بھی موجود ہیں ہم انشاءاللہ ان سب کو ساتھ ملا کر چلیں گے اب نوجوان قیادت بلاول بھٹو ہی ملک کے وزیراعظم ہوں گے
0