دینہ (رضوان سیٹھی سے) تحصیل دینہ سمیت ضلع بھر میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے سخت ایکشن ضروری ہے تاکہ ناجائز منافع خوری کو روکا جا سکے تمام پرائس مجسٹریٹ اپنے علاقوں میں مسلسل چیک کریں اور کسی قسم کی رعایت نہ دیں یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے گزشتہ روز پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مقررہ قیمتوں کو تمام اخراجات شامل کرکے مقرر کیا جاتا ہے اس کے بعد بھی اگر کوئی تاجر یا دوکاندار یہ بہانہ بنائے کہ ہمارے اخراجات بہت زیادہ ہیں تو ان کو قانونی طریقے سے نمٹا جائے اور بھاری جرمانے کرکے ناجائز منافع خوری سے باز رکھا جائے جبکہ بار بار خلاف ورزی کے مرتکب دوکانداروں کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے جائیں۔
0