پنڈ دادن خان( بیورو چیف ملک ظہیر اعوان ) حلقہ پی پی 27 پنڈ دادن خان میں مسلم لیگ نون یوتھ ونگ کے دو نئے کوارڈینیٹر راجہ تقی حسن أف احمدأباد اور راجہ محسن رضا أف ہرن پور منتخب ہو گئے جن کا باقاعدہ نوٹیفکیشن مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز نے جاری کر دیا جب کہ راجہ نقاش سعید کو مسلم لیگ نون یوتھ ونگ ضلع جہلم کا کوارڈینیٹر بنا دیا گیا ہے اور ساتھ ہی حلقہ پی پی 26 جہلم میں چوھدری حمزہ ایڈوکیٹ کو کوارڈینیٹر بنایا گیا ہے اس موقع پر نو منتخب کوارڈینیٹر مسلم لیگ نون یوتھ ونگ حلقہ پی پی 27 پنڈ دادن خان راجہ تقی حسن اف احمد أباد اور راجہ محسن رضا أف ہرن پور نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے ہمارا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس پر ہم اعلی قیادت سمیت ضلع جہلم کی مسلم لیگ نون کی قیادت بلال اظہر کیانی اور کرنل زاہد حسین شیرازی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے ہم نوجوانوں پر اعتماد کیا ہم انشاءاللہ ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے ہم پورے حلقہ میں ایسے نوجوان سامنے لائیں گے جو پارٹی کا ہر اول دستہ ثابت ہوں گے ہم نے حلقہ کی تمام 18 یونین کونسلز میں کوارڈینیٹر اور ڈپٹی کوارڈینیٹر منتخب کر دیے ہیں جن کے نوٹیفکیشن اعلی قیادت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر جہلم پر منعقد ہونے والے اجلاس میں دے گی یونین کونسل احمد اباد کا کوارڈینیٹر راجہ احمد علی خان کو بنایا گیا ہے راجہ تقی حسن ، راجہ محسن رضا اور راجہ احمد علی خان کو مسلم لیگ نون یوتھ ونگ کے عہدے سنبھالنے پر مسلم لیگ نون کے رہنما ملک امیر مختار ملیار اور چیئرمین غلام حیدر حیدری أف راج سر نے خصوصی مبارک باد پیش کی ہے
0