0

منہاج سکول کی تمام طالبات اچھے نمبروں پر پاس ہو گئیں

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پننوال کے راولپنڈی بورڈ کے تحت ہونے والے امتحان میں کلاس نہم کی طالبات نے شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کیا منہاج سکول کی تمام طالبات اچھے نمبروں پر پاس ہو گئیں
ادارہ ھذاکی طالبہ عطیتہ الزھرا نے 555 میں سے 518 نمبر حاصل کرکے فرسٹ پوزیشن حاصل کی اور حمنہ حسین نے 504 نمبر لے کر سیکنڈ پوزیشن اور مناہل عزیز نے 503 نمبر حاصل کر کے تھرڈ پوزیشن حاصل کی منہاج پبلک گرلز ہائی سکول پننوال کے ڈائریکٹر ذوالفقار علی چشتی اور پرنسپل صاحبہ کو مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ھے
ڈائریکٹر ذوالفقار علی چشتی نے سکول کی طالبات کی شاندار کامیابی کےموقع پر اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا یہ نعرہ ہے کہ ہم فروغ تعلیم کو کاروبار نہیں عبادت سمجھتے ہیں اس کو ہم نے سچ کر دکھایا ہے یہ ادارہ ایک ایسا مینارہ نور بن چکا ہے کہ غریب اور متوسط گھرانوں کی بچیاں اس سے مستفید ہو رہی ہیں مجھے اپنے ادارے اور اساتذہ پر فخر ہے ہم اس کامیابی پر اللہ اور اس کے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کا شکر ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے ہمیں اس کام کے لیے چناھے
یہ ادارہ ایک ایسی تربیت گاہ ہے جہاں تعلیم کے ساتھ تربیت کے مراحل بھی سرانجام دیے جا رہے ہیں اوربچوں کو دین کی اصل اقدارسےبھی روشناس کروایا جا رہا ہے والدین نے ڈائریکٹر جناب ذوالفقار علی چشتی کو مبارکباد پیش کی اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کہ اس شعبے میں جو خدمت اپ کررہے ہیں اس کا صلہ اپ کو اللہ پاک ہی دے گا ہماری یہ دعا ہے کہ اللہ تعالی اس ادارے کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا کرے