پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان سے ) حلقہ این اے 61جہلم و حلقہ پی پی 27 پنڈ دادن خان کی تمام سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں سمیت وزارت کھیل اور ضلع جہلم انتظامیہ جو کام گزشتہ 50 سالوں میں نہ کر سکی وہ کام للہ انٹرچینج کے ملحقہ معروف قصبہ کے رہائشیوں نے اپنی مدد اپ کے تحت کرنے کا تہیہ کر لیا اور اپنی موجودہ اور انے والی نسلوں کے لیے کھیل کا میدان بنانے یعنی اسٹیڈیم بنانے کا سنگ بنیاد رکھ دیا اور اپنی موجودہ اور انے والی نسلوں کو خوبصورت تحفہ پیش کر دیا سٹیڈیم کی 16 کنال زمین کا انتقال ایلیان ٹوبھہ نے پہلے ہی کروا رکھا تھا اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد ٹوبھہ کی ہی سماجی و رفاعی شخصیت اور اس پراجیکٹ کے سپانسر حاجی خالد پرویز کرڑنے رکھا اس موقع پر بیورو چیف اوصاف پنڈ دادن خان ملک ظہیرا عوان ، صوبیدار محمد یاسین جنجوعہ ، سابق ناظم ٹوبھہ راجہ عبید اللہ کھوکھر ، رضا مٹھو نمبردار ، رمضان بھلہ مٹھو نمبردار ،حاجی نواز بھلہ ، چوھدری خضر حیات کرڑ راولپنڈی ، صوبیدار اکبر کدیال راولپنڈی ، عبدالرحمن ڈھڈی ، مشتاق کھوکھرنمبردار،ماسٹر محمد ارشد اور چوہدری اصغر پٹواری بھی ان کے ہمراہ تھے اس پراجیکٹ پر 30 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ ہوگی یہ انتہائی احسن اقدام اور خوبصورت ائیڈیا سلطان احمد قادری سروری اور دیگر پاسبان ٹیم نے دیا جس پر فل فور حاجی خالد صاحب اور ان کے صاحبزادگان چوہدری فیصل اور چوہدری فرحان نے عملی مظاہرہ کر دیا اور حاجی خالد صاحب نے اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا پاسبان ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر حافظ محمد افتخار گوندل نے اس موقع پر خصوصی دعا کرائی اور منصوبے کے اغراض و مقاصد بیان کیے جبکہ پاسبان کے روح رواں کیپٹن عارف گوندل نے باقاعدہ بریفنگ دی اور بتایا کہ گراؤنڈ میں نئی مٹی ڈال کر گراسی گراؤنڈ بنایا جائے گا حاجی خالد صاحب نے اس موقع پر اسٹیڈیم کے اندر نماز کی ادائیگی کے لیے بھی جگہ بنانے کا اعلان کیا اس تقریب میں ملک ظفر اللہ ،نذر بھلہ ،ارشد مجھیال ،چوہدری عمار اسلم ،ماسٹر جاوید کرڑ، طارق کرڑ ، فیضان بیگ ، چوھدری فیاض کرڑ، نذر عباس مغل ،ریاست علی جانباز، صابر حسین مغل ،کامران اشرف کامی ،راجہ طاہر محمود جنجوعہ ،شاہنواز ڈوگر، عبیدالسلام ،خضر حیات کرڑ، ملک اعجاز بھوچھال ،چوھدری بلال سرور چوھدری وحید انور ،فرہاد علی اعجاز محمد بشیر قادر کدیال اور اویس کھوکھر سمیت اہلیان ٹوبھہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی
0