0

کندوال خوشاب روڈ کی تعمیر نو کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا

پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) تحصیل پنڈ دا دن خان کے قصبہ کندوال کے لاری اڈا کی ملحقہ ابادی کے عوام کندوال خوشاب روڈ کی تعمیر نو کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں سڑک اونچی ہو جانے کی وجہ سے پورے علاقہ کا نکاسی اپ کا بڑا مسئلہ بن چکا ہے متاثرہ ابادی کے افراد ملک محمد احسان اعوان ، محمد ریاض ،محمد شاہد اقبال ،ساول خان ،غلام شبیر ،حاجی غلام محمد ،محمد سلیمان، محمد اقبال ،محمد عرفان سمیت دیگر افراد نے ایس ڈی او محکمہ ہائی وے پنڈ دادن خان اور ایکسین ہائی وےجہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ نکاسی أب کا نالہ سڑک کے کنارے پر تعمیر کیا کیونکہ برساتی پانی اور گلیوں نالیوں کی نکاسی مکمل طور پر بند ہو چکی ہے سڑک اونچی ہو جانے کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے 30 سے زائد افراد نے تحریری درخواست محکمہ ہائی وے کو ارسال کر دی ہے