0

12 اگست نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر پاسبان ویلفیئر فاؤنڈیشن ٹوبھہ کے نوجوانوں نے قران محل کا سنگ بنیاد رکھ کر منایا

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) 12 اگست نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر پاسبان ویلفیئر فاؤنڈیشن ٹوبھہ کے نوجوانوں نے قران محل کا سنگ بنیاد رکھ کر منایا جس میں قران پاک کے ضعیف نسخے اور مقدس اوراق محفوظ کیے جائیں گے اس سے قبل ٹوبھہ میں کل 38 مساجد ہیں لیکن ضعیف قران پاک کے نسخے محفوظ کرنے کے لیے کوئی خاص جگہ موجود نہیں تھی جس پر پاسبان ٹوبھہ نے خوبصورت قران محل تعمیر کرنے کا تہیہ کیا ہے جس کا باقاعدہ سنگ بنیاد شمالی جنازہ گاہ اور ٹراما سینٹر کے درمیان خالی جگہ پر رکھا گیا ہے جہاں پر انتہائی خوبصورت قران محل تعمیر کیا جائے گا اس قران محل کے انچارج حضرت علامہ محمد یونس نورانی ہوں گے جس کا باقاعدہ سنگ بنیاد بیورو چیف اوصاف پنڈ دادن خان ملک ظہیرا عوان ،سابق ناظم ٹوبھہ راجہ عبید اللہ کھوکھر ، مشتاق کھوکھرنمبردار غلام رضا مٹھو نمبردار، حافظ افتخار احمد ،کیپٹن ریٹائرڈ محمد عارف ،صوبے دار ریٹائرڈ محمد ارشد مغل ،یونس بھٹی ، کامی جٹ ، تیمور علی ،صابر حسین مغل ،بلال کھوکھر ،طاہر جنجوعہ ، ریاست جانباز ،ملک مصطفی اعوان،شاہنواز ڈوگر ، ملک تیموراعوان و دیگر نے رکھا اس موقع پر موجود تمام افراد نے پاسبان ویلفیئر فاؤنڈیشن ٹوبھہ کے نوجوانوں نے اس اقدام کو سراھا