پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان ) جمہوریت ھی اصل طرز حکومت ھے ہمارے جیسے ملک کےلئے نظام حکومت چلانے کےلئے جمہوری نظام ھی موثر ھے نگران حکومت کا کام صرف الیکشن کرانا ھے لیکن نئی مردم شماری کے تحت بروقت الیکشن ھوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہے ہم نے اپنے سابقہ ادوار میں بے شمار ترقیاتی کام کروائے جو سب کے سامنے ہیں یہ کام کرا کر ہم نے کسی پر احسان نہیں کیا یہ ہماری ذمہ داری تھی ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے رہنما سابق ایم پی اے و سابق سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور چوہدری نذر حسین گوندل نے خصوصی گفتگو کرتے ھوئے کیا انہوں نے کہا کہ للہ انٹرچینج پنڈدادنخان جہلم ڈیول کیریج وے کا منصوبہ وسیع تر عوامی مفاد میں ھے اس کو بروقت مکمل ھونا چاہیئے مگر بے حد افسوس ھے کہ بہترین عوامی مفاد کا یہ منصوبہ بروقت مکمل نا ھو سکا یہ ہماری بدقسمتی ھے کہ میں نے اس منصوبے کے مکمل پیپر ورک حاصل کر لئے ہیں اور ہم سب کی یہ زمہ داری ھے کہ اس منصوبے کو مکمل کرانے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں عوام سمجھ دار ھے اور اچھی طرح جانتی ھے کہ علاقے کی فلاح و بہبود اور ترقی میں کون بہتر سے بہتر کردار ادا کر سکتا ھے اگر عوام نے اس بار بھی اعتماد کیا تو انشااللہ ہم عوام کو مایوس نہیں کریں گے انشااللہ الیکشن کے اعلان کے بعد پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری بھی پنڈدادنخان آئیں گے اور یہ حلقہ شہید جمہوریت ذولفقار علی بھٹو شہید والا نقشہ پیش کرے گا ضلع جہلم کے ساتھ ہمیشہ زیادتی کی گئی ھے اگر جہلم سے قومی اسمبلی کی ایک سیٹ کم ھوئی تو حلقہ پی بی 27 میں امیدواروں کا جمعہ بازار لگ جائے گا اور پی پی 27 میں میدان سیاست میں گھمسان کا رنگ پڑے گا جبکہ پی پی 27 میں ہاؤس پہلے ھی فل ھو چکا ھے جبکہ امیدوار دروازوں تک اپنی چٹائیاں ڈال کے بیٹھے ہیں
0