0

ریسکیو 1122پنڈدادنخان کی ٹیم نے ہمیشہ اعلیٰ پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا ، ڈاکٹر فیصل محمود

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان )
*ریسکیو 1122پنڈدادنخان کی ٹیم نے ہمیشہ اعلیٰ پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا ھے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر فیصل محمود ریجنل ایمرجنسی آفیسر(راولپنڈی) کا ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کا دورے کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ
ریسکیو 1122 ایک عوامی ادارہ ہے اور ہمارا مقصد ایمرجنسی کی صورت میں لوگوں کو مدد فراہم کرنا ہے ریجنل ایمرجنسی آفیسر پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 جناب ڈاکٹر فیصل محمود نے ریسکیو اسٹیشن پنڈدادنخان کا دورہ کیا۔ ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر ریسکیو 1122پنڈدادنخان محمد ارشد نےان کا استقبال کیا۔
ریجنل ایمرجنسی آفیسر کا کہنا تھا کہ دورے کا بنیادی مقصدریسکیو 1122 پنڈدادنخان کی استعداد کار کو جانچنا اور دستیاب وسائل سے آگاہی کے ساتھ ساتھ ضروریات کو بھی مدنظر رکھنا ہے۔
اس دوران انہوں نےریسکیو سٹاف سے ملاقات کی اور ایمرجنسی آلات اور گاڑیوں کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کیلئےسٹاف نے فرضی مشقیں بھی کیں۔
ریجنل ایمرجنسی آفیسر جناب ڈاکٹر فیصل محمود نےریسکیو 1122 پنڈدادنخان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے دلی اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینیر سعید احمد نے اپنے پیغام میں کہاکہ ریسکیو 1122 عوام کا اپنا ادارہ ہے۔ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔ریسکیو کے جوان پورے جوش و جذبہ کے ساتھ ہر وقت آفات سے نبردآزما ہونے کے لیئے بھی تیار ہیں