0

پنڈ دادن خان میں مسلم لیگ نون کے امیدواروں میں ٹکٹ کی چھڑی ہوئی جنگ اختتام کو پہنچ گئی

پنڈ دادن خان (بیورو چیف ملک ظہیر اعوان) حلقہ پی پی 27 پنڈ دادن خان میں مسلم لیگ نون کے امیدواروں میں ٹکٹ کی چھڑی ہوئی جنگ اختتام کو پہنچ گئی اور ٹکٹ حاصل کرنے کی بازی عام انتخابات کا اعلان ہونے سے قبل ہی کرنل ریٹائرڈ سید زاہد حسین شیرازی جیت گئے مسلم لیگ نون و پی ڈی ایم کی حکومت کے خاتمے سے قبل اور انتخابات کا اعلان ہونے سے بھی پہلے حلقہ پی پی 27 پنڈ دادن خان سے مسلم لیگ نون کے امیدوار کرنل ریٹائرڈ سید زاہد حسین شیرازی کے بل بورڈ پوری تحصیل پنڈ دادن خان میں أویزاں ہو گئے جن پر بڑے واضح طور پر انتخابی نشان شیر لکھا ہوا ہے کوئی امیدوار بھی اپنے طور پر انتخابی نشان نہیں لکھ سکتا جس سے ثابت ہو رہا ہے کہ کرنل سید زاہد حسین شیرازی کا لندن کا دورہ کامیاب رہا ہے اور ان کا ٹکٹ فائنل کر دیا گیا ہے ان بڑے بڑے بینرز کے اویزاں ہونے پر مسلم لیگ نون ضلع جہلم اور تحصیل پنڈ دادن خان کے دیگر تمام ٹکٹ کے امیدواروں کی تدبیریں دھری کی دھری رہ گئی ہیں دریں اثناء ابھی تک یہ معلوم ہی نہیں کہ ائندہ عام انتخابات کب ہونے ہیں یا نہیں ہونے لیکن انہوں نے اپنے اپ کو بطور ٹکٹ ہولڈر ظاہر کر دیا ہے ممکن ہے کہ اعلی قیادت نے انہیں ٹکٹ کی یقین دہانی کرائی ہو وہ پارٹی کی اجازت کے بغیر اتنا بڑا قدم نہیں اٹھا سکتے تھے اگر انہوں نے پارٹی کی اجازت کے بغیر یہ کام کیا ہے تو ان کا یہ اقدام ان کی سیاسی بصیرت کی عکاسی کرتا ہے اور اس سے پارٹی کے اندر مزید دھڑا بندی بڑھے گی یاد رہے کہ تحصیل پنڈ دادن خان سے مسلم لیگ نون کے ٹکٹ کے امیدواروں میں سابق ایم پی اے حاجی ناصر محمود للہ ، راجہ جواد جالپ ، چوھدری تیمور نواز جٹ اور چوہدری ناصر جاوید وڑائچ شامل ہیں