جہلم نیوز کی خبر پر انتظامیہ حرکت میں آگئی۔تیس لاکھ روپے جرمانہ اور پچاس سے زائد مقدمات درج

جہلم(امتیاز بیگ سے)جہلم نیوز کی خبر پر انتظامیہ حرکت میں آگئی۔ ضلعی انتظامیہ نےگراں فروشوں اور لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ڈنڈا اٹھا لیا متعدد تاجروں کو بھاری جرمانے اور دکانیں سیل کر دیں، تفصیلات کے مطابق جہلم میں کئی روز سے گراں فروشوں اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کی سرگرمیاں جاری تھیں۔ جہلم نیوز کی خبر پر انتظامیہ نے

مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں، سرکاری نرخوں سے زائد اشیاء ضروری بیچنے والوں کو تیس لاکھ روپے جرمانہ اور پچاس سے زائد مقدمات درج کئے ہیں شہریوں کا انتظامیہ کے ایکشن پر اظہار اطیمنان-