پنڈدادنخان (ملک ظہیر اعوان) ٹوبھہ میں صاحبزادہ محمد علیم الرسول عارف استانہ عالیہ للہ شریف اور بیورو چیف ABN نیوز /اوصاف پنڈ دادن خان ملک ظہیراحمد اعوان بھوچھال اف ٹوبھہ نے غوثیہ فاسٹ فوڈز اینڈ پیزا ہاؤس کا افتتاح کیا تقریب میں پاسبان ویلفیئر فاؤنڈیشن ٹوبھہ کے روح رواں حافظ افتخار احمد ،کپٹن ریٹائرڈ محمد عارف ، یونس بھٹی ریاست علی جانباز ، نذر محمد ،چوھدری تنویر المدینہ ہوٹل و دیگر نے شرکت کی ، اس موقع پر باقاعدہ محفل کا اغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور اقا علیہ السلام کی شان میں گلہائے عقیدت قاری محمد اکرام نقشبندی للہی ،قاری ظفر للہی اور معروف ثنا خواں صدر منہاج القران یوتھ لیگ شمالی پنجاب سلطان احمد قادری نے پیش کیے اس موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صدر منہاج القران علماء کونسل تحصیل پنڈ دادن خان علامہ محمد سرفراز احمد نے کہا کہ کوئی بھی کاروبار ھو وہ سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے اگر کاروبار اس طریقہ سے کیا جائے کہ جس میں اللہ کے احکامات کی مکمل پیروی ہو دیانت داری اور اللہ کی رضا کی خاطر اللہ کو خوش کر رہا ہو اقا علیہ السلام کی سنت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایمانداری کے ساتھ کاروبار کیا جائے تو یہ اس بندے کی عبادت میں شمار ہوگا کاروبار انبیائے کرام کی سنت ہے صحابہ کرام اوراولیاء کرام نے بھی کاروبار کیے ہیں اس موقع پر اونر محمد احسان اور محمد عمران مانی نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا اختتام پر حضرت صاحبزادہ محمد علیم الرسول عارف استانہ عالیہ للہ شریف نے خصوصی دعا فرمائی
0