0

تحصیل ہیڈ کوارٹرپنڈ دادن خان میں ایک ھی دن میں پانچ احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں


پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان )
تحصیل ہیڈ کوارٹرپنڈ دادن خان گزشتہ روز مظاہروں کی زد میں رہا ایک ھی دن میں پانچ احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں پٹواری ،لیڈی ہیلتھ ورکرز، تاجرز ، سکول ٹیچرز اور میونسپل کمیٹی کے ملازمین سراپا احتجاج بن گئے دھرنے دیے ،ریلیاں نکالیں اور اپنے حقوق کی اواز بلند کی تاجروں نے للہ انٹرچینج پنڈ دادن خان ڈیول کیر ج وے جہلم کی تعمیر میں سست روی اور فنڈز کی عدم دستیابی پر احتجاج کیا تفصیلات کے مطابق
پنڈدادن خان شہر احتجاجی مظاہرین کی زد میں رھا تاجربرادری پٹواری ، میونسپل کمیٹی پنڈ دادن خان کے اہلکار ،سکول ٹیچرز ،اے سی افس پنڈ دادن خان کا سٹاف اور لیڈی ہیلتھ ورکرز سراپا احتجاج رہیے تاجر ورکنگ کمیٹی کی طرف سے للہ جہلم ڈیلول کیرج وے منصوبہ سست روی اور فنڈز کی کمی کے باعث تاخیر کا شکار ھونے پر تاجروں نے احتجاجی ریلی نکالی سکول ثیچرز نے تنخواہوں میں کٹوتی کے خلاف اے سی افس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا میونسپل کمیٹی کے اہلکار مطالبات منظور نہ ھونے پر سراپا احتجاج بنے رھے جبکہ محمکہ ریونیو اے سی افس سٹاف نے دھرنا دیا لیڈی ہیلتھ ورکرز کی بڑی تعداد نے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پنڈ دادن خان سے احتجاجی ریلی نکالی اور نعرے بازی کرتی ہوئیں کشمیر چوک پہنچ گئی جہاں پر تنخواہوں میں کٹوتی کے خلاف احتجاج کیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ھوئی تمام مظاہرین اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد پرامن طور پر منتشر ہو گئے یوں سارا دن پنڈ دادن خان شہر احتجاجوں کی زد میں رہا