0

محرم الحرام کی آمد کے حوالے سے کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور آر پی او کا جہلم کا دورہ

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)محرم الحرام کی آمد اور اس حوالے سے انتظامی و سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ اور آر پی او راولپنڈی سید خرم علی نے جہلم کا دورہ کیا۔ ضلعی انتظامیہ کے افسران سے اجلاس میں محرم الحرام کے حوالے سے تیاریوں اور سکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ محرم الحرام کے دوران مجالس، جلوسوں کے سیکیورٹی انتظامات کیلئے مربوط حکمت عملی سے فول پروف سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے جبکہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی جس کیلئے مرکزی کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا جبکہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو ممکن بنایا جائے گا۔ کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے محرم الحرام کے دوران تمام مجالس، جلوسوں اور دیگر پروگراموں کے لیے تمام تر ضروری انتظامات کرنے اور اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت نہ برتنے کی ہدایت کی جبکہ آر پی او راولپنڈی نے محرم الحرام کے دوران فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔