0

روز مرہ کی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے گا،ڈپٹی کمشنر جہلم

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)روز مرہ کی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں اور زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اس سلسلہ میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ ریٹ لسٹوں کو نمایاں جگہ آویزاں کرنے اور ان کے مطابق فروخت کو یقینی بنایا جائے۔