0

للہ انٹرچینج پنڈ دادن خان جہلم ڈیلول کیرج انسانوں کے لیے وبال جان بن گیا

پنڈدادنخان(ملک ظہیر اعوان) للہ انٹرچینج پنڈ دادن خان جہلم ڈیلول کیرج وےزیر تعمیر منصوبہ انسانوں کے لیے تو وبال جان بنا ہی ہوا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ جانور بھی اذیت کا شکار ہونے لگے ہیں گزشتہ روز زیر تعمیر گول پور پل کے قریب کیچڑ اور دلدل میں اونٹ دھنس گیا جس کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے کئی گھنٹوں کی جہدوجد کے بعد نکال لیا
پنڈدادن خان للہ جہلم ڈیلول کیرج وے منصوبہ انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کیلئے بھی اذیت بن گیا ہے اس سے قبل اس زیر تعمیر روڈ پر ائے روز گاڑیوں کا پھنسنا اور دھنسنا معمول بن چکا ہے ٹریفک گھنٹوں بلاک رہتی ہے تعمیراتی کمپنی کا عملہ یا مشینری مدد کرنے کو تیار نہیں ہوتی مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے خاص کر کان نمک کی سیر کو انے والے سیاحوں کو سخت مشکلات رہتی ہیں خواتین بچے بزرگ جنگل میں بے یار و مددگار پڑے رہتے ہیں پنڈدادن خان ڈیول کیرج وے روڈ تعمیراتی کمپنی کی ناقص کارکردگی اور حکمت عملی کے باعث ہزاروں مسافروں کیلئے وبال جان بن چکی ھے سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے